چاند پر جانے والے دوسرے انسان بز ایلڈرن بیمار

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption 86 سالہ خلا باز امریکہ کے تحقیقاتی مرکز کا دورہ کر رہے تھے

چاند پر جانے والے دوسرے انسان بز ایلڈرن کو بیمار پڑنے کے بعد ساؤتھ پول سے فوری طور پر منتقل کیا گیا ہے۔

86 سالہ خلا باز ایک گروہ کے ہمراہ امریکہ کے انٹارکٹک پروگرام کے تحقیقاتی مرکز کا دورہ کر رہے تھے۔

وائٹ ڈیزرٹ ٹور نامی کمپنی کا کہنا ہے کے الڈرین کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی ہیں۔

کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ بز الڈرین کی حالت خراب ہو گئی تھی اس لیے انہیں ان کی ٹیم کے ایک رکن کے ہمراہ وہاں سے منتقل کیا گیا۔

بز ایلڈرن کو وہاں سے منتقل کرننے کے لیے پرواز نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی مہیا کی۔

تصویر کے کاپی رائٹ @THEREALBUZZ

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں