میلبرن میں جھیل کا رنگ گلابی ہوگیا

گلابی جھیل تصویر کے کاپی رائٹ Parks Victiria
Image caption جھیل کے نیچے نمک کے ساتھ کائی کے سبب جھیل کا رنگ تبدیل ہو گیا ہے

آسٹریلیا کے شہر ملبرن میں کھارے پانی کی ایک جھیل سورج کی روشنی، گرم درجہ حرارت اور بارش نہ ہونے کے سبب گلابی ہو گئی ہے۔

محکمہ جنگلات کے افسران کا کہنا ہے کہ ویسٹ گیٹ پارک کی اس جھیل کے نیچے موجود نمک میں کائی پھیل گئی ہے جس سے لال رنگ نکل رہا ہے۔

افسران کا کہنا ہے کہ جھیل کی خوبصورتی سے لطف اندوز ضرور ہوں لیکن اس میں تیراکی نہ کریں۔

تصویر کے کاپی رائٹ PArks Victoria
Image caption یہ جھیل سٹرابیری ملک شیک کی مانند لگ رہی ہے لیکن اس کا پانی بہت ہی نمکین ہے

اسی طرح کے واقعات کینیڈا اور سپین کی جھیلوں میں بھی دیکھنے میں آیا تھا۔

پارک کے چیف سائنسدان ڈاکٹر مارک نومین کا کہنا ہے کہ جھیل کے رنگ میں یہ تبدیلی کائی کی وجہ سے ہوئی ہے اور یہ بالکل قدرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگ اکثر ایسی باتیں کرتے ہیں کہ یہ انڈسٹریل فضلہ یا پینٹ ہے جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ PArks Victoria
Image caption بارش کے بعد جھیل کا پانی واپس نیلا ہو جائے گا

انھوں نے کہا حالانکہ یہ پانی خطرناک نہیں ہے لیکن پھر بھی وہ اس میں تیراکی کا مشورہ نہیں دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ جھیل میں نمک اور مٹی اتنی زیادہ ہے کہ آپ تیراکی سے لطف اندوز ہونے کے بجائے مٹی اور نمک سے پریشان ہو جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ موسم میں تبدیلی اور بارشوں کے بعد جھیل کا رنگ پھر سے نیلا ہو جائے گا۔

اسی بارے میں