سوق ڈاٹ کام کو ایمازون خریدے گا

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption سوق ڈاٹ کام پر ہر ماہ ساڑھے چار کروڑ صارفین آتے ہیں اور کمپنی کے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر میں مقامی آپریشن ہیں

مشرقِ وسطیٰ کے سب سے بڑے آن لائن ریٹیلر سوق ڈاٹ کام کو امریکی ریٹیل کمپنی ایمازون خرید رہی ہے۔

سوق 2005 میں متعارف کروائی گئی تھی اور یہ ریٹیلر اس وقت 84 لاکھ اشیا بیچتی ہے۔

اس میں اشیا کی 31 مختلف کیٹیگریاں ہیں جن میں الیکٹرانک مصنوعات، فیشن، ہیلتھ اینڈ بیوٹی شامل ہیں۔

ایمازون کے سینیئر نائب صدر رس گرینیتی کا کہنا تھا کہ ’ایمازون اور سوق کی بنیاد ایک ہی طرز کی ہے۔‘

کچھ اطلاعات کے مطابق ایمازون نے سوق کو خریدنے کے لیے 65 کروڑ دالر دیے ہیں۔ تاہم اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس فروخت کا اعلان اس وقت کیا گیا جب دبئی کے سب سے بڑے مال آپریٹر ایمار مالز نے سوق ڈاٹ کام کی 80 کروڑ ڈالر کی قیمت لگائی تھی۔

سوق ڈاٹ کام پر ہر ماہ ساڑھے چار کروڑ صارفین آتے ہیں اور کمپنی کے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر میں مقامی آپریشن ہیں۔

ایمازون کے سینیئر نائب صدر رس گرینیتی کا مزید کہنا تھا کہ سوق ڈاٹ کام نے مشرقِ وسطیٰ میں ای کامرس کو بڑے پیمانے پر متعارف کروایا اور اپنے گاہکوں کے لیے یہ بہترین تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ ہم ان سے سیکھنے اور انھیں ایمازون کی گوبل ٹیکنالوجی سے سپورٹ کرنے بارے میں خوش آئند ہیں۔‘

سوق کے چیف ایگزیکٹوو اور شریک بانی رونالڈو موچاور نے کہا ’ہم ایمازون کے بہت سے پرنسیپلز کی پیروی کرتے ہیں اور یہ فروخت ہماری ای کامرس پریزنس کے بڑھنے میں اہم قدم ہے۔‘

توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فروخت اس سال کے اختتام تک مکمل کر لی جائے گی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں