'والدین کو بچوں کے پاس برہنہ تصاویر کی خبر دینے والی ایپ'

ایپ
Image caption ایپ بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ 96 فی صد تک تصاویر کی شناخت کر لیتی ہے

ایک ایسی ایپ سامنے آئی ہے جو کسی بچے کے پاس فحش یا برہنہ تصاویر آنے یا اسے کلک کرنے کی صورت میں والدین کو آگاہ کردیتی ہے۔

اس ایپ کا نام 'گیلری گارڈین' ہے اور اس کے ذریعے بچوں کو بہکانے والی تصاویر سے بچایا جا سکتا ہے۔

اگر بچے اپنے فون میں ایسی تصاویر کو محفوظ کریں گے تو بھی یہ ایپ والدین کے پاس خبر بھیج دے گی۔ ییپو ٹیکنالوجی کے بانی ڈینیل سكوروونسكي کا کہنا ہے کہ اس ایپ کو سمجھنا بہت آسان ہے۔

٭ خواتین پر تشدد روکنے کے لیے موبائل ایپ متعارف

یہ ایپ پہلے تصویر کی شناخت کرتی ہے کہ آیا وہ کوئی انسان ہے۔ اس کے بعد وہ سکن یعنی جلد کو دیکھتی ہے اور اگر تصویر میں زیادہ سکن ہے تو وہ اس کا حساب کر لیتی ہے۔

اسی دوران ایپ اس بات کی نشاندہی کر لیتی ہے کہ آيا تصویر مشکوک تو نہیں۔ بی بی سی نے اس ایپ کو پرکھا ہے کہ کیا واقعی یہ وہی کام کرتی ہے جس کا اس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے؟

Image caption بی بی سی نے اس ایپ کی جانچ کی ہے اور یہ پایا کہ 20 تصاویر میں سے آٹھ کی یہ خاطرخواہ شناخت نہیں کر سکا

تحقیقات میں کئی چیزیں سامنے آئیں۔ بعض تصاویر کی ایپ اطمینان بخش طور پر شناخت نہیں کر پائی۔ لباس والی تصاویر کی یہ ایپ شناخت نہیں کر سکی۔ اگرچہ جسم کے بعض حصوں کو ایپ پکڑنے میں کامیاب رہی۔ ایسے میں ڈینیل نے کہا کہ ایپ کا پورا زور جلد پر ہے۔

بی بی سی نے اس ایپ کے دعووں کی بنیاد پر 20 شہوت انگیز تصاویر کا تجربہ کیا۔

ان میں سے 12 تصاویر کی شناخت ایپ نے فوراً کر لی، لیکن آٹھ تصاویر کی شناخت کرنے میں یہ ناکام رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایپ 96 فیصد تصاویر کی شناخت کر لیتی ہے۔ بہر حال سنیپ چیٹ سے ارسال کی جانے والی تصاویر کے معاملے میں یہ ایپ بہت معقول نہیں ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں