زیرِ زمین سڑکیں:لاس اینجلس میں ٹریفک جام کا حل؟

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption ایلون کا کہنا ہے کہ وہ لاس اینجلس شہر کو کھود کر اس زمین کے اندر اندر سڑکوں کا تھری ڈی نیٹ ورک بچھانا چاہتے ہیں

خلا میں راکٹ داغنے اور سڑکوں پر برقی گاڑیاں چلانے میں کامیابی کے بعد اب ایلون مسک اب زمین کے نیچے سرنگوں کا جال بچھانا چاہتے ہیں۔

ٹیسلا اور خلائی کمپنی ایکس کے مالک ایلون نے ایک نئی 'بورنگ' کمپنی قائم کی ہے جو زمین کے نیچے سڑکوں کا جال بچھانے کا کام کرے گی۔

ایلون کا کہنا ہے کہ وہ لاس اینجلس شہر کو کھود کر اس زمین کے اندر اندر سڑکوں کا تھری ڈی نیٹ ورک بچھانا چاہتے ہیں تاکہ مستقبل میں ٹریفک جام کے مسائل سے بچا جا سکے۔

ٹیڈ ٹاک میں اپنی نئی 'بورنگ' کمپنی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ 'ساری دنیا میں لوگ ٹریفک کے مسئلے سے پریشان ہیں، لاس اینجلس میں تو یہ انتہائی سنگین مسئلہ ہے۔'

ان کی کمپنی نے ایک آن لائن ویڈیو بھی شائع کی ہے جس میں اس نئی منصوبہ بندی کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ TheBoringCompany.com
Image caption لفٹ گاڑی کو سرنگ تک پہنچائے گی جہاں کار آسانی سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گی

ایلن کہتے ہیں کہ وہ شہر کی سڑکوں کو ان سرنگوں سے جوڑنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے سڑکوں پر گاڑیوں کے لیے لفٹس کی تنصیب کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ یہ لفٹ گاڑی کو سرنگ تک پہنچائے گی جہاں کار آسانی سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گی۔

ایلن نے عوام سے یہ بھی پوچھا ہے کہ وہ اپنی اس نئی کمپنی کو کیا نام دیں۔

حال ہی میں ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 'سوچ رہا ہوں کہ اپنی پہلی سرنگ مشین کو کیا نام دوں۔ سوچتا ہوں الٹی بورنگ مشین یا پھر دی سیكنڈ ٹھیک رہے گا، آپ بتائیں۔'

ان کی اس ٹویٹ پر بہت سے لوگوں نے انھیں نئے نام دیے ہیں اور کچھ اسے دی وارم تو کچھ اور سائنسی ناموں سے پکار رہے ہیں۔

سین بکلی لکھتے ہیں 'آپ کے پاس سپیس ایکس ہے تو اس کا نام گرائنڈ ایکس رکھ دیں۔'

نک ایلس لکھتے ہیں کہ اس کا نام 'بگ آرماڈيو رکھیں'۔

سکاٹ جانسن لکھتے ہیں اس کا نام 'دی الونگیٹر رکھیں'۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں