ننٹینڈو: کمپیوٹر گیم ’سپر ماریو آڈیسی‘ کی اکتوبر کے اختتام تک دستیابی

گیم تصویر کے کاپی رائٹ Nintendo
Image caption سپر ماریو آڈیسی کا ایک منظر

کمپیوٹر گیم بنانے والے کمپنی ننٹینڈو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی معروف ویڈیو گیم ’سپر ماریو آڈیسی‘ 27 اکتوبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

اس تاریخ کے اعلان کا مطلب ہے کہ کمپنی اپنی سب سے معروف گیم سپر ماریو کی ویڈیو گیم کھیلنے کی نئی ڈیوائس 'سوئچ' کے ہمراہ کرسمس کے شاپنگ سیزن میں ساتھ ساتھ تشہیر کر سکیں گے۔

ننٹینڈو کا نئی ویڈیو گیم ’سوئچ‘ کا اعلان

ننٹینڈو نے یہ اعلان گیمنگ کی نمائش ای تھری ایکسپو کے آغاز میں ایک ویڈیو کے ذریعے کیا۔ کپمنی لاس اینجلس میں ہونے والے اس گیمنگ کی نمائش میں اپنی مصنوعات کا عملی مظاہرہ کرتی ہے لیکن انھوں نے وہاں کوئی پریس کانفرنس پانچ سال سے نہیں کی ہے۔

جاپان سے تعلق رکھنے والی ننٹینڈو کمپنی کا ویڈیو گیم کھیلنے کی نئی ڈیوائس 'سوئچ' مارچ میں مارکیٹ میں آئی جس کی مدد سے کمپنی کے منافعے میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اب تک 27 لاکھ 'سوئچ' ڈیوائس کی فروخت ہو چکی ہیں اور یہ کمپنی کی امریکہ میں سب سے تیزی سے بکنے والی مصنوعات میں سے ایک ہے۔ اس ڈیوائس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے نہ صرف ہاتھ میں پکڑ کر کھیلا جا سکتا ہے بلکہ گھر میں بھی ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Nintendo
Image caption اس سال مارچ میں متعارف کیے جانے والا گیمنگ ڈیوائس سوئچ

سپر ماریو آڈیسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کمپیوٹر گیم کی فروخت کے کاروبار پر نظر رکھنے والے جریدے ایم سی وی کی نیوز اڈیٹر کیتھرین بائرن نے کہا کہ ’ننٹینڈو کا سوئچ سے پہلے متعارف کی جانے والی گیمنگ ڈیوائس 'وی یو' اور اس میں پیش کی گئیں ماریو گیمز صارفین میں زیادہ مقبولیت حاصل نہیں کر سکے تھے۔ لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ سپر ماریو آڈیسی پرانے ماریو گیمز کی طرح کی مقبولیت حاصل کر سکے گی۔‘

کمپنی نے اپنے اعلان میں یہ بھی بتایا کہ مشہور گیم پوکے مون کی بھی نئی گیم تکمیل کے مراحل سے گزر رہی ہے اور اسے بھی جلد ہی مارکیٹ میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں