ایپل سے تنازعے کے بعد برطانوی کمپنی چپ ڈیزائنر کی فروخت کا فیصلہ

آئی فون تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

برطانوی چپ ڈیزائنر امیجی نیشن ٹیکنالوجیز نے امریکی کمپنی ایپل کےساتھ تنازعے کے بعد اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایپل ایک لائسنسی معاہدے کے تحت اپنے آئی فونز، آئی پیڈز اور آئی پاڈز میں برطانوی کمپنی کی چپ ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے۔

امیجی نیشن ٹیکنالوجیز کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران اس کے ممکنہ خریداروں نے اسے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس کے بعد اس نے رسمی فروخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ایپل اور نوکیا ایک دوسرے سے 'تعاون' کرنے پر تیار

آئی فون 7 کے باعث ایپل کو پھر سے منافع

برطانوی کمپنی کے مطابق وہ بولی دینے والے ممکنہ خریداروں کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔

امیجی نیشن ٹیکنالوجیز نے اپریل میں کہا تھا کہ ایپل 15 سے دو سال کے اندر اندر اس کی ٹیکنالوجی کا استعمال ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

اس وقت امیجی نیشن ٹیکنالوجیز نے ایپل سے سوال کیا تھا کہ آیا وہ پیٹنٹ توڑے بغیر خود سے کمپیوٹر چپ ڈیزائنز کو تیار کرنے ارادہ رکھتی ہے۔

برطانوی کمپنی نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ اس نے ایپل کے ساتھ لائسنس یافتہ ادائیگیوں کے تنازعے کے حل کے لیے طریقۂ کار شروع کیا ہے۔

امیجینیشن ٹیکنالوجیز نے کچھ عرصہ قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کا ایپل کے ساتھ تنازع ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں