واپس منگوائے گئے سام سنگ نوٹ 7 کے پرزوں سے نیا فون

کوریائی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ گیلکسی نوٹ 7 فون کے پارٹس استعمال کرتے ہوئے ایک نیا فون متعارف کروا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گیلکسی نوٹ 7 فون کو اس وقت روک دیا گیا تھا جب اس کے کچھ ماڈلز کے چارجنگ کے دوران پھٹنے کے واقعات سامنے آئے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کمپنی کا کہنا ہے کہ نوٹ فین ایڈیشن نامی اس نئے فون کو بنانے اور نوٹ 7 فون کے پارٹس استعمال کرنے سے ماحولیاتی آلودگی میں کم سے کم اضافہ ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نوٹ فین ایڈیشن نامی اس نئے فون کو بنانے اور نوٹ 7 فون کے پارٹس استعمال کرنے سے ماحولیاتی آلودگی میں کم سے کم اضافہ ہوگا۔

گیلیکسی ایس 8 کی آئی سکیورٹی کو دھوکہ دینا ممکن

ہواوے نے سام سنگ کے خلاف عدالتی جنگ جیت لی

سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ میں نیا کیا ہے؟

یہ نیا فون 7 جولائی سے جنوبی کوریا میں متعارف کروایا جائے گا، اور اس میں محفوظ تر اور قدرے چھوٹی بیٹری ہوگی۔

گیلکسی نوٹ 7 فون کے 25 لاکھ سیٹ واپس منگوائے گئے تھے۔ نئے فون میں ان واپس منگوائے گئے فونز کے پارٹس کو استعمال کیا جائے گا۔

ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے کام کرنے والے کارکنان سام سنگ کمپنی پر دباؤ ڈالتے رہے ہیں کہ وہ واپس منگوائے گئے فونز کے پارٹس کا استعمال کریں تاکہ ماحول پر کم سے کم برا اثر پڑے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ سام سنگ اب چار لاکھ نئے سیٹ بنائے گا اور ان کی قیمت نوٹ 7 کے مقابلے میں 30 فیصد کم ہوگی جو کہ تقریباً 615 امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہوگی۔

نئے فونز میں 3200 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری ہوگی۔ یاد رہے کہ نوٹ 7 میں 2500 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری تھی۔

ادھر سام سنگ گیلکسی نوٹ 8 جو کہ نوٹ 7 کا نیا ماڈل ہے اسی سال آئندہ متعارف کروایا جانا ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں