دنیا کا ’پہلا ہولوگرافک فون‘ ہائیڈروجن ون متعارف

ہولوگرام فون تصویر کے کاپی رائٹ RED

ڈیجیٹل سینیما کے لیے کیمرے بنانے والی کمپنی ریڈ نے اب ایک ہولوگرافک سمارٹ فون متعارف کروایا ہے۔

اس ہولوگرافک سمارٹ فون کو ’ہائیڈروجن ون‘ کا نام دیا گیا ہے اور ابتدا میں اس کے دو ورژن متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ ایک ایلومینیئم سیٹ ہوگا جس کی قیمت 1195 ڈالر جبکہ دوسرا سیٹ ٹائٹینیئم ورژن ہے جس کی قیمت 1595 ڈالر تک ہو گی۔

اس سمارٹ فون میں بھی گوگل کا اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم ہوگا اور اسے حاصل کرنے کے لیے آرڈرز کا سلسلہ جمعرات سے شروع کیا جا رہا ہے۔

سمارٹ فونز کی صنعت کے ماہرین کو اس غیر متوقع اعلان پر حیرانی ہوئی ہے۔

سی سی ایس انسائٹ کے تجزیہ کار بین وڈ کا کہنا ہے کہ ’میں بلاتکلف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں اسے سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ یہ ڈیوائس ایک مخصوص طبقے کے لیے ہے جو خوشی سے اس سمارٹ فون کو خریدنے کے لیے تیار ہوں گے۔‘

ریڈ کمپنی انتہائی اعلیٰ کوالٹی کے کیمرے بنانے کے لیے جانی جاتی ہے اور ہالی وڈ کی بعض بڑی فلمیں جن میں گارڈیئنز آف دا گیلیکسی 2 جیسی فلموں کو اسی کمپنی کے بنائے گئے کامپیکٹ 8 کے کیمرے سے بنایا گیا۔

تاہم کمپنی موبائل فون بنانے والی صنعتوں میں ابھی اپنا نام نہیں بنا سکی ہے، اور اسی وجہ سے تاحال کمپنی کی جانب سے بنائے گئے فیچرز کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس فون میں پروفیشنل ہائیڈروجن ہولوگرافک ڈسپلے ہوگا جس کے ذریعے روایتی ٹو ڈی، تھری ڈی اور انٹرایکٹو گیمز میں سوئچ کرنا بہت آسان ہوجائے گا۔

تجزیہ کار بین وڈ نے بی بی سی کو بتایا اس ڈیوائس کے لیے سمارٹ فون کی مارکیٹ میں جگہ بنانا انتہائی مشکل اور اہم ہوگا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں