گلابی قوس قزح یا فریب نظر؟

مغربی انگلینڈ میں پیر کی شام کو ایک منفرد 'گلابی قوس قزح' نظر آئی۔ یہ منظر برسٹل، ٹانٹن اور يیٹ میں سامنے آیا جسے کسی نے 'حیرت انگیز' تو کسی نے 'فریب نظر' کہا۔

تصویر کے کاپی رائٹ SARAH AGGETT
Image caption قوس قزح کی یہ تصویر سارہ ایبٹ نے بھیجی ہے

ماہرین نے گلابی نظر آنے والے قوس قزح کو 'فریب نظر' سے تعبیر کیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ BRISTOL HARBOUR
Image caption جبکہ یہ تصویر برسٹل ہاربر پر لی گئی ہے

جن لوگوں نے اس منظر کو اپنے کیمروں میں قید کیا انھوں نے بی بی سی پوائنٹ ویسٹ کے فیس بک صفحے پر اس قوس قزح بارے میں 'حیرت انگیز' اور 'خوبصورت' جیسے الفاظ کا استعمال کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ NIKKI HAASZ
Image caption نکی ہاسز نے یہ تصویر چیو میگنا میں لی

بی بی سی پر موسم کی خبریں پیش کرنے والے سیمون کنگ نے کہا کہ اس منظر کو کوئی مخصوص نام نہیں دیا گیا ہے۔ اس دوران ایک عام قوس قزح اور غروب آفتاب کے گلابی منظر کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ CHLOE EDWARDS
Image caption ٹنٹن میں آسمان گہرے گلابی رنگ کا ہو گیا تھا، جیسا کہ كلوئی ایڈورڈ کی اس تصویر میں نظر آ رہا ہے

میٹ گیملن نے کہا: 'ہمیں ایک معمول کے مطابق نظر آنے والی قوس قزح نظر آئی جو کہ ہوا میں موجود پانی کی بوندوں کے سبب سورج کی کرنوں کو مختلف رنگوں میں ظاہر کرتا ہے۔'

تصویر کے کاپی رائٹ CHLOE EDWARDS
Image caption ٹنٹن میں آسمان گہرے گلابی رنگ کا ہو گیا تھا، جیسا کہ كلوئی ایڈورڈ کی اس تصویر میں نظر آ رہا ہے

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں