روسی مریخ مشن سے رابطہ’بحال‘

Image caption یہ خلائی جہاز مریخ کے چاند فوبوز پر اتارنے کے لیے تیار کیا گیا تھا

یورپی خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ وہ آخرِ کار مریخ پر بھیجے جانے والے روسی خلائی جہاز سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی شہر پرتھ میں واقع اس کے نگرانی مرکز نے فوبوز گرنٹ نامی اس مشن کا سگنل وصول کیا ہے۔

یورپی خلائی ایجنسی اب روسی انجینئرز کے ساتھ مل کر اس رابطے کو بحال رکھنے پر کام کر رہی ہے۔

فوبوز گرنٹ نو نومبر کو خلاء میں روانہ کیے جانے کے بعد سے زمین کے مدار میں پھنسا ہوا تھا اور اس کا وہ انجن بھی نہیں چل سکا تھا جس نے اس مریخ کی جانب لے جانا تھا۔

اس رابطے کے بعد یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ روسی کنٹرولر اب جہاز میں آنے والی خرابی کا پتہ لگا کر اسے صحیح کر پائیں گے۔

یہ خلائی جہاز مریخ کے چاند فوبوز پر اتارنے کے لیے تیار کیا گیا تھا اور اس کا مشن وہاں سے چٹانوں کے نمونے واپس زمین پر لانا ہے۔

اسی بارے میں