اپیل، منافع میں ایک سو اٹھارہ فیصد اضافہ

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

امریکی کپمنی ایپل نے تین ماہ میں تیرہ اعشاریہ چھ ارب ڈالر کا ریکارڈ خالص منافع کمایا ہے جو سال دو ہزار دس کی آخری سہ ماہی کے دوران ہونے والے منافع سے ایک سو اٹھارہ فیصد زیادہ ہے۔

اپیل نے سال دو ہزار گیارہ کی آخری سہ ماہی کے دوران تین کروڑ ستر لاکھ آئی فونز فروخت کیے جو سال دو ہزار دس کی آخری سہ ماہی سے تقریباً دو گنا زیادہ فروخت ہے۔

اپیل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کا کہنا ہے کہ’اپیل کی رفتار ناقابل یقین حد تک تیز ہے اور ہمارے پاس اب بھی کچھ حیرت انگیز مصنوعات تیاری کے مراحل میں ہیں۔‘

اپیل کی جانب سے رواں سال مارچ میں آئی پیڈ تھری کی فروخت متوقع ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption اپیل کی جانب سے رواں سال مارچ میں آئی پیڈ تھری کی فروخت متوقع ہے۔

اپیل کے ایک اور اعلیٰ اہلکار پیٹر اوپنہیمر کا کہنا ہے کہ’دسمبر کی سہ ماہی میں اپنے آپریشن سے سترہ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی رقم اکٹھی ہونے پر بے حد خوشی ہے اور ہمیں سال دو ہزار بارہ کی دوسری سہ ماہی میں بتیس اعشاریہ پانچ ارب ڈالر منافع ہونے کی امید ہے۔‘

ماہرین نے اپیل کے ریکارڈ منافع کو ایک مثبت قرار دیا ہے۔

ایک ماہر کولن گلیز نے بی بی سی کو بتایا کہ’ہم بلکل عام فونز سے سمارٹ فونز کی جانب منتقل ہونے کے روجحان کے وسط میں ہیں اور اپیل حیرت انگیز طور پر اس سے منافع کما رہا ہے۔‘

دو ہزار دس کے مقابلے میں اپیل کے آئی پیڈ میکنٹوش کمپیوٹرز کی فروخت میں بلترتیب ایک سو گیارہ اور چھبیس فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ اس کے میوزک پلیئر آئی پوڈ کی فروخت میں اکیس فیصد کمی ہوئی۔

اسی بارے میں