آلودگی کی پیمائش کا سافٹ ویئر تیار

آخری وقت اشاعت:  اتوار 14 اکتوبر 2012 ,‭ 15:47 GMT 20:47 PST

یہ سافٹ ویئر آلودگی کے مسئلے کا سامنا کرنے والے بڑے شہروں کے لیے خصوصاً کارآمد ثابت ہوگا

امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جس سے گلی، محلے سے لے کر آپ کے گھر تک میں آلودگی کی آسانی سے پیمائش ہو سکے گی۔

اس سافٹ ویئر کی مکمل تفصیلات ماحولیاتی سائنس اور ٹیکنالوجی نامی مجلّے میں چھپی ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس سافٹ ویئر کی مدد سے اس علاقے کی تلاش آسان ہو جائے گی جہاں سے سب سے زیادہ کاربن گیس کا اخراج ہو رہا ہوگا۔

ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس نظام کو ہیسٹيا‘ کا نام دیا ہے.

محققین کو یقین ہے کہ اس نظام کے ذریعے سب سے زیادہ متاثر علاقے کو ڈھونڈ پانا بہت آسان ہوگا۔

محققین نے اس تحقیق کے لیے کئی طرح کا ڈیٹا استعمال کیا۔

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ آلودگی ناپنے کے لیے کوئی ایسا نظام بنایا گیا ہے جس سے کسی بھی جگہ سے خارج ہو رہی کاربن گیس کی پیمائش کی جا سکے گی۔

تحقیق میں شامل سائنسدانوں کے مطابق اس سافٹ ویئر کی مدد سے کسی بھی ملک کے ہر علاقے میں جا کر آلودگی کی سطح ناپی جا سکتی ہے اور یوں ملکی سطح پر آلودگی کا ڈیٹا تیار ہو سکتا ہے جس سے متعلقہ علاقے میں آلودگی کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں گے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان بڑے شہروں کے لیے یہ نظام خاص طور پر کارآمد ہے جو آلودگی سے مسئلے سے متاثر ہیں اور اس پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں کیونکہ یہ سسٹم نہ صرف اخراج کا پتہ چلا کر پیمائش کرے گا بلکہ اس کے اثرات کے بارے میں بھی آگاہی دے گا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔