دوران حمل شراب نوشی کا آئی کیو پر اثر

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 15 نومبر 2012 ,‭ 07:07 GMT 12:07 PST

گو کہ حمل کے دوران شراب نوشی کا اثر کم ہوتا ہے مگر محققین کا کہنا ہے کہ خطرہ کیوں مول لیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق حمل کے دوران متوازن شراب نوشی پیدا ہونے والے بچے کا آئی کیو متاثر کر سکتی ہے۔

برطانیہ کی آکسفورڈ اور برسٹل یونیورسٹی کے محققین نے چار ہزار ایسے بچوں کا آئی کیو ایک امتحان کے ذریعے معلوم کیا جن کی والدہ شراب نوشی کرتیں تھیں اور ان کی والدہ کی شراب نوشی کی مقدار پر بھی نظر رکھی۔

ان محققین نے پتا چلایا ہے کہ ایک ہفتے میں شراب کے ایک سے چھ یونٹ پینے سے پیدا ہونے والے بچے کا آئی کیو متاثر ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اثرات کچھ زیادہ نہیں تھے مگر انہوں نے زور دیا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کے حمل کے دوران شراب نوشی نہیں کرنی چاہیے۔

گزشتہ تحقیقات سے حمل کے دوران کم شراب پینے کے نقصانات کے حوالے سے غیر واضع اور غیر معین ثبوت ملے تھے۔

ان غیر معین نتائج کی وجہ اثر انداز ہونے والے عوامل کی بھی بات کی جاتی ہے کہ حاملہ خاتون کی عمر کتنی ہے اور تعلیم کیا ہے۔

پی ایل او ایس نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق نے ایسے چار جینز کا پتا چلایا ہے جو بچوں اور ان کی ماؤں میں الکوحل کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور یہ بچوں میں آٹھ سال کی عمر میں کم آئی کیو سے منسلک ہیں۔

اوسطاً بچے کا آئی کیو دو سطح نیچے تھا ان جینیٹک تبدیلیوں سے جو وہ رکھتا ہے۔

حمل کے دوران شراب نوشی کے بارے میں عمومی طور پر کہا جاتا ہے کہ اس سے اجتناب ہی بہتر ہے۔

یہ اثر ان خواتین میں نمایاں تھا جو دوران حمل ایک ہفتے میں ایک سے چھ گلاس شراب نوش کرتی تھیں بنسبت ان کے جنہوں نے اس سے مکمل اجتناب کیا تھا۔

اس تحقیق کی قیادت کرنے والے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر رون گرے نے کہا کہ اگرچہ فرق بہت معمولی نظر آتا ہے مگر یہ بعد کے اثرات کی صورت میں نمایاں ہوجاتا ہے جو معاشرتی طور پر پسماندہ ہونے، خراب صحت اور جوانی میں موت ہیں۔

ڈاکٹر رون نے کہا کہ ’یہ حاملہ ماؤں کا فیصلہ ہے کہ وہ حمل کے دوران شراب نوشی سے پرہیز کرتی ہیں یا نہیں ہمارا کام صرف ثبوت مہیا کرنا ہے۔ لیکن میں یہی کہوں گا کہ خطرہ کیوں مول لیں اور اس سے اجتناب کریں۔‘

دوسری جانب مانچسٹر کے سینٹ میری ہسپتال کی ڈاکٹر کلئیر ٹاور نے کہا کہ ایسی خواتین جو حمل کے دوران کبھی کبھی شراب نوش کرتی ہیں انہیں زیادہ خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔