سونی کا نیاسمارٹ فون پانی میں بھی محفوظ

آخری وقت اشاعت:  منگل 8 جنوری 2013 ,‭ 11:57 GMT 16:57 PST

اس فون کو لاس ویگاس میں صارفین کے ایک الیکٹرونک شو میں پیش کیا گيا ہے۔

سونی کمپنی نے ایک ایسا سمارٹ فون بازار میں لانے کا اعلان کیا ہے، جسے بغیر کسی نقصان کے حمام میں نہاتے ہوئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پانی سے محفوظ رکھنے والے آلات پر مبنی فون جاپان میں تو پہلے سے ہی عام استعمال ہورہے ہیں، لیکن جاپان نے ایسی خصوصیات کے حامل فون ابھی بیرونی دنیا میں ابھی متعارف نہیں کروائے ہیں۔

اس فون کا نام ’ایکسپیریا زیڈ‘ ہے جو ایچ ڈی آر یعنی (ہائی ڈائنامک رینج) ویڈیو ریکارڈنگ کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس صلاحیت کے فون کے لیے سونی نے اپنے کیمرہ کے شعبہ سے مدد لی ہے۔

اس نئے فون کو لاس ویگاس میں صارفین کے ایک الیکٹرونک شو میں پیش کیا گيا ہے۔

اس فون کی سکرین تقریبا پانچ انچ کی ہے۔ سونی کا کہنا ہے کہ ایک میٹر گہرے پانی میں اسے آدھے گھنٹے تک ڈوبو کے رکھا جاسکتا ہے اور اس سے فون کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

سونی موبائل کے سینیئر افسر سٹیو والکر نے بی بی سی کو بتایا '' اگر آپ باتھ روم میں بیٹھے بیٹے ایچ ڈی مووی دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر یہ فون آپ کے لیے ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اسے حمام میں لے جاسکتے ہیں اور اگر گندہ ہوجائے تو ٹونٹی کے پانی سے دھوسکتے ہیں۔''

والکر نے کہا کہ جو لوگ فون استعمال کرتے ہیں اُن میں دس میں سے ایک کا فون یا تو ٹوائلٹ یا پھر کہیں نا کہیں پانی میں گرا ہے اور نیا فون سیٹ ایسی کسی ممکنہ صورت حال میں یہ نیا فون محفوظ رہے گا۔

یہ فون میں 4 جی ایل ٹی ای کنیکٹیوٹی، مائیکرو ایس ڈی، تیرہ میگا پکسل کا کیمرہ اور کافی بڑی ہائی ڈیفینیشن سکرین سے بھی لیس ہے۔

"اگر آپ باتھ روم میں بیٹھے بیٹے ایچ ڈی موئی دیکھنا چاہتے ہیں ہوں تو پھر یہ ڈیوائس آپ کے لیے ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اسے حمام میں لے جاسکتے ہیں اور اگر گندہ ہوجائے تو ٹونٹی سے گرتے پانی سے دھوسکتے ہیں۔"

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے ویڈیو کی ریکارڈنگ بھی کی جا سکتی ہے۔

سمارٹ فون کی مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بات پہلے سے واضح تھی کہ سونی کمپنی نیا موبائل سیٹ پر کام کر رہی ہے لیکن اُسے کچھ مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ مئي میں سونی کو تقریبا پونے چھ ارب ڈالر کا نقصان پہنچا تھا اور اس کے بعد کی سہ ماہی میں بھی کمپنی خسارے میں رہی۔

ایک تجزیہ کار بین وڈ کا کہنا ہے کہ لیکن اب کمپنی تیزی سے پیش رفت کر رہی ہے اور حالیہ دنوں میں برطانیہ میں سمارٹ فون فروخت کرنے والی تیسری بڑی کمپنی آیج ٹی سی سے آگے ہوگئی ہے۔

بین وڈ کا کہنا ہے کہ نیا فون یقیناً ایک مختلف قسم کی پروڈکٹ ہے لیکن ابھی کچھ کہنا جلد بازی ہوگي۔'' ایکسپیریا فون جو میں نے بڑے دنوں بعد دیکھا ہے وہ ایک طرح سے بہت ہی مضبوط اور پر کشش پروڈکٹ ہے۔ لیکن ہم یہ نہیں جانتے کہ اس برس مارکیٹ میں اُسے کس قسم کی مسابقت کا سامنا ہوگا۔''

ان کا کہنا تھا کہ فروری میں موبائیل عالمی کانگریس ہونے والی ہے اور اس میں جب تک ’سیمسنگ‘ اور مارکیٹ میں دوسرے نئے آنے والے فونوں کا موازنہ نہیں کرتے اس وقت تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔