ٹوئٹر پر مائیکرو ویڈیوز کےتبادلے کی سروس

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 25 جنوری 2013 ,‭ 00:37 GMT 05:37 PST

مائیکرو بلاگنگ کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک نئی ویڈیو سروس’وائن‘ شروع کی ہے جس کے تحت صارفین اپنی ٹوئٹس میں چھ سیکنڈ کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کر سکیں گے۔

ٹوئٹر کے سربراہ ڈک کوسٹولو نے مائیکرو ویڈیوز کی سروس کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے پیغام میں خود سٹیک تیار کرنے کی ایک ویڈیو شامل کی ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ٹوئٹر نے وائن لیب سروس خریدی تھی او اب یہ ایپل کے ایپ سٹور پر دستیاب ہے تاہم دیگر پلیٹ فامز پر ابھی دستیاب نہیں ہے۔

اس سروس کے ٹوئٹر کے نائب صدر مائیکل سیپی کا کہنا ہے کہ ٹوئٹس کی طرح وائن پر اختصار میں ویڈیوز تخلیق کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔

وائن سروس کے شریک بانی ڈوم ہفمین کا کہنا ہے کہ دو کمپنیوں نے’ ایک طرح کے معیار اور اہداف‘ کا تبادلہ کیا ہے اور وائن پر ویڈیو اپ لوڈ کرنا ایسا ہے کہ جیسے کسی بڑی چیز کی مختصر شکل‘۔

’یہ لوگوں تک رسائی کے حوالے سے چھوٹی کھڑکیوں کی طرح ہیں، جہاں لوگ اپنے خیال کا اظہار اور مقاصد طے کرتے ہیں جو آپ کی زندگی کو بناتے ہیں، اس سروس میں لوگ دوسروں کی ویڈیوز کو فالو کر سکیں گے اور اپنے جاننے والے لوگوں کی ویڈیوز دیکھ بھی سکیں گے۔‘

ایک تجریہ کار کا کہنا ہے کہ ویڈیو کا حصول ایک ہوشیار قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

تحقیقاتی کمپنی اووم کی ایڈرین ڈروری کا کہنا ہے کہ’ویڈیوز کی مزید سہولیات فراہم کرنا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا مستقبل کا محاذ جنگ ہو گا اور یہ ٹوئٹر کی اپنی نوعیت کی پہلی کوشش اور ابتدائی تجربہ ہے اور اس اقدام میں دلچسپ بات یہ ہو گی کہ صارفین کا کیا درعمل سامنے آتا ہے‘۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔