مائیکروسافٹ کے کمپیوٹر پر ہیکروں کا حملہ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 23 فروری 2013 ,‭ 08:29 GMT 13:29 PST

مائیکروسافٹ کمپیوٹر ٹکنالوجی فراہم کرنے والی اہم کمپنی ہے

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ ان کے کمپیوٹرز پر ہیکرز نے حملہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہیکروں کے حملے کی تازہ شکار مائیکروسافٹ جیسی کمپنی بنی ہے جو کہ خود کمپیوٹر کی ٹیکنالوجی فراہم کرتی ہے۔

اس سے قبل کمپیوٹر بنانے والی کمپنی ایپل اور سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک بھی سائبر حملوں کا شکار ہوئی تھی۔

اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے ’قلیل تعداد‘ میں ان کے کمپیوٹرز کو حال ہی میں دانستہ طور پر خراب سافٹ ویئر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی کی اس کمپنی نے کہا ہے کہ اس سے کسی صارف کے ڈیٹا یا معلومات تک رسائی کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں تاہم اس بارے میں تحقیقات جاری ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو ایپل کمپنی نے کہا تھا کہ ان کے کمپیوٹرز پر انہی ہیکروں نے حملہ کیا تھا جنہوں نے اس سے ایک ہفتے قبل فیس بک کو نشانہ بنایا تھا۔

جمعے کے اپنے بلاگ پوسٹ میں مائیکرو سافٹ کے ترجمان میٹ تھاملیسن نے کہا ’اس طرح کے سائبر حملے مائیکروسافٹ یا کسی دوسری کمپنیوں کے لیے حیران کن نہیں ہیں جو مضبوط ارادے والے اپنے مستقل حریفوں سے ہمیشہ نبرد آزما رہتے ہیں‘۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔