مریخ: کیوروسٹی کے کمپیوٹر میں خرابی

آخری وقت اشاعت:  منگل 5 مارچ 2013 ,‭ 20:16 GMT 01:16 PST

مریخ پر اتاری جانے والی امریکی خلائی ادارے ناسا کی روبوٹک گاڑی ’کیوروسٹی‘ کو مرکزی کمپیوٹر میں خرابی کی وجہ سے ’سیف موڈ‘ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ روبوٹ مریخ کی سطح پر موجود چٹانوں کا تجزیہ کر رہا ہے اور اب اسے متبادل کمپیوٹر پر چلایا جا رہا ہے۔

ناسا کے ماہرین کمپیوٹر فائلوں میں خرابی کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خرابی کی وجہ سے اس روبوٹ کا کام معطل کر دیا گیا ہے اور متبادل کمپیوٹر کی مدد سے اس کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس پراجیکٹ کے مینیجر رچرڈ کُک کا کہنا ہے ’ہم ابھی ابتدائی سٹیج پر ہیں۔ ہمیں شائد چند دن یا ایک ہفتہ لگ جائے سب کچھ درست کرنے کے لیے۔

کہا جا رہا ہے کہ شائد کوسمک شعاؤں کی وجہ سے مرکزی کمپیوٹر میں خرابی ہوئی ہے۔

بی بی سی کے سائنس کے نامہ نگار جوناتھن ایموس کا کہنا ہے کہ کیوریوسٹی میں اس وقت خرابی کے باعث ناسا جھنجھلا گیا ہو گا کیونکہ کیوریوسٹی نے پتھروں کا تجزیہ کرنا اب شروع کیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔