ایئر بس اے 350 کی آزمائشی پرواز مکمل

Image caption ایئربس کمپنی کو پہلے ہی اس جہاز کے 600 سے زائد آرڈرز مل چکے ہیں

یورپ کے نئے مسافر بردار ہوائی جہاز ایئر بس اے 350 نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

ایئر بس کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ جہاز بوئنگ کمپنی کے نئے مسافر بردار طیارے ڈریم لائنر کے مقابلے کا ہوگا۔

ایئر بس اے 350 نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز فرانس کے شہر تولوس میں واقعہ ہوائی پٹی سے جمعہ کی صبح شروع کی۔

نیا مسافر جہاز چار گھنٹے کی آزمائشی پرواز کے بعد تولوس کے ایئر پورٹ پر اتر گیا۔

خیال رہے کہ بوئنگ کمپنی کا نیا مسافر طیارہ ڈریم لائنر سنہ 2009 میں اپنی پہلی پرواز سے لیکر اب تک بہت مقبول رہا ہے۔

یورپی کمپنی کہتی ہے کہ اے 350 ماحولیاتی کارکردگی کے نئے معیار مقرر کرے گا کیونکہ یہ نیا جہاز دوسرے طیاروں کے مقابلے میں پچیس فیصد کم تیل خرچ کرتا ہے۔

ایئربس کمپنی کو پہلے ہی اس جہاز کے 600 سے زائد آرڈرز مل چکے ہیں۔

کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ سنہ 2014 کے اختتام سے ان آرڈرز کی ڈلیوری شروع کر دی جائے گی۔

اسی بارے میں