نینٹینڈو کے بانی انتقال کرگئے

Image caption یاماؤچی نے کمپنی کو 1949 سے 2002 تک چلایا

ویڈیوگیم بنانے والی کمپنی نینٹینڈو کو عروج پر پہنچانے والی جاپان کی کاروباری شخصیت ہیروشی یاماؤچی پچاسی سال کی عمر میں وفات پا گئے۔

ہیروشی یاماؤچی نے نینٹینڈو کمپنی 53 سال تک چلائی اور مرتے وقت وہ اس کمپنی کے دوسرے بڑے حصہ دار تھے۔

کمپنی نے ایک ای میل کے ذریعے بھیجے گئے بیان میں ہیروشی یاماؤچی کی موت کی تصدیق کی۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے بیان میں کہا کہ کمپنی ’نینٹینڈو کے سابق صدر ہیروشی یاماؤچی کی موت پر سوگ منا رہی ہے جو صبح وفات پا گئے۔‘

یاماؤچی نے کمپنی کو 1949 سے 2002 تک چلایا۔

ابتدا میں یہ ایک چھوٹی سی کمپنی تھی لیکن انھوں اسے ویڈیو گیم بنانے والی ایک بڑی کامیاب کمپنی بنا دی۔

کمپیوٹر اور ویڈیو گیم میگزین کے نائب مدیر راب کروسلے نے بی بی سی کو بتایا کہ’آپ ویڈیو گیم کی صنعت پر ان کی شخصیت کے اثر کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔‘

یاماؤچی اس وقت نینٹینڈو کے صدر تھے جب اس نے این ای ایس، ایس این ای ایس، این 64 اور گیم کیوب متعارف کروائے۔

اسی بارے میں