فورڈ کی شمسی توانائی سے چلنے والی کار

Image caption فورڈ ’سی میکس سولر اینرجی کانسیپٹ‘ نامی اس تجرباتی کار میں سولر پینل ہوں گے جو اس کی چھت پر لگے ہوں گے

امریکی کار ساز کمپنی فورڈ موٹرز نے شمسی توانائی سے چلنے والی ایک ہائبرِڈ کار کا ماڈل بنانے کا اعلان کیا ہے۔

فورڈ ’سی میکس سولر اینرجی کانسیپٹ‘ نامی اس تجرباتی کار کی چھت پرسولر پینل لگے ہوں گے جو سورج کی موجودگی کا تعین کریں گے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کار شمسی توانائی سے چار گھنٹے کی بیٹری چارج کر سکے گی جس سے کار کو مکمل چارج کر کے 21 میل تک چلانے کے بعد صرف بجلی کی طاقت پر لایا جا سکے گا۔

صنعتی سطح پر تیاری کے فیصلے سے قبل یہ ماڈل کار سی ای ایس لاس ویگس میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس کار کی شمسی توانائی والے خصوصی پینلوں میں خصوصی شیشے لگے ہوں گے جو عدسوں کی مانند ہوں گے۔ یہ عدسہ نما لینز مشرق سے مغرب کی جانب سورج کی روشنی کا پیچھا کریں گے اور سورج کی روشنی کو ان شمسی سیلوں تک پہنچائیں گے جو اس کے اثر کو آٹھ گنا بڑھا دیں گے۔

فورڈ کا دعویٰ ہے کہ ایک دن کی سورج کی روشنی اس نظام سے اسی طرح کی توانائی پیدا کرے گی جس طرح کی توانائی روایتی پلگ ان ہائبرڈ کار حاصل کرتی ہے جس میں بجلی کو سوئچ کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔

Image caption اس کار میں روایتی طریقے سے چارجنگ کی سہولت کے لیے ایک سوئچ لگا ہوگا جو باقی کی چارجنگ کرے گا

ان دونوں کاروں کی رینج 620 میل ہے۔

اس ماڈل کار کو فورڈ، جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور سن پاور کورپ نے بنایا ہے، اور اس میں روایتی بجلی کی چارجنگ کی سہولت بھی ہو گی تاکہ اس کی چارجنگ کو بجلی سے پورا کیا جا سکے۔

مگر فورڈ کا دعویٰ ہے کہ شمسی توانائی کی وجہ سے ڈرائیور کو کار چلانے کے لیے روایتی بجلی پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔

کمپنی کی تحقیق کے مطابق مستقبل میں 75 فیصد سفر شمسی توانائی کی مدد سے کیے جائیں گے۔

کار جرنل کے ڈیمین سمئی کا کہنا ہے کہ ’وہ وقت آنے میں ابھی بہت وقت ہے جب شمسی توانائی سے چلنے والی کاریں عام نظر آیا کریں گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’فورڈ نے شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی کا ذہانت سے استعمال کیا ہے جس سے بیٹری کی چارجنگ میں مدد ملے گی۔‘

ڈیمین کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی سے کئی چیزیں چلتی ہیں جیسا کہ ایئر کنڈیشنگ مگر شمسی پینلوں کی محدود پیمانے پر صلاحیت کی وجہ سے ہم انھیں بنیادی یا مرکزی طاقت کے استعمال کے لیے نہیں دیکھ سکیں گے۔

اسی بارے میں