انسٹا گرام کے صارفین میں اضافہ

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption کمپنی کے سی ای او کیون سسٹروم نےصارفین کی تعداد 30 کروڑ تک پہنچنے کو سنگ میل قرار دیا ہے

انسٹاگرام کے مطابق اس کے صارفین کی تعداد مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے زیادہ ہو گئی ہے۔

کمپنی کے سربراہ کیون سسٹروم نےصارفین کی تعداد 30 کروڑ پر پہنچنے کو سنگ میل قرار دیا ہے۔

ٹوئٹر کے صارفین کی تعداد 28 کروڑ سے زیادہ ہے۔

2012 میں انسٹا گرام پر ایک ارب سے زیادہ صارفین سرگرم تھے۔ اسی سال اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے خریدا تھا۔

کیون سسٹروم نے نیوز بیٹ سے بات کرت ہوئے کہا کہ انسٹا گرام پر آپ دنیا بھر میں کھینچی گئی تصوریں دیکھ سکتے ہیں۔

انسٹا گرام بھی فیس بک اور ٹوئٹر کی طرح تصدیق شدہ اکاؤنٹ متعارف کروا رہا ہے۔

سسٹروم نے مزید کہا کہ ہم انسٹا گرام پر صرف حقیقی اکاؤنٹس چاہتے ہیں، تاکہ لوگوں کو یقین ہو کہ وہ اصلی اکاؤنٹس کی پیروی کر رہے ہیں۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام جعلی اکاؤنٹس اور کمپنی کے قوانین توڑنے والے اکاؤنٹس کو خارج کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے کچھ لوگوں کے فالورز میں کمی ہو سکتی ہے۔

انسٹاگرام کے شریک بانی کے مطابق کمپنی جلد ہی نئی خصوصیات کا اضافہ کرے گی، جو صارفین کو اپنی پسند کی چیزیں دیکھنے میں مدد فراہم کریں گی۔ اگر آپ ورلڈ کپ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ دیکھ سکیں گے کہ فٹ بال کھلاڑی میدان میں جانے سے پہلے کیا کر رہے ہیں۔

2010 میں انسٹا گرام کے قیام سے اب تک اس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں انسٹاگرام نے اشتہارات متعارف کرائے ہیں جن کے بارے میں کچھ صارفین خوش نہیں ہیں، مگر کیون سسٹروم کا کہنا ہے کہ کمپنی کی ترقی کے لیے اشتہارات ضروری ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیس بک کے ساتھ قریبی رشتے کی وجہ سے ہمیں ان کی غلطیوں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

ہم ماضی میں دوسری کمپنیوں کی جانب سے کی جانے والی غلطیوں سے بچنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں