نایاب شارک کی پیدائش کی غیر معمولی تصاویر

تصویر کے کاپی رائٹ AE BISKOS KASZO
Image caption شارک کی ولادت کے پہلے ریکارڈ کی تصویر

شارک کی پیدائش کی بےمثال تصویروں نے اس نایاب مچھلی کی زندگی پر روشنی ڈالی ہے۔

یہ تصاویر سنہ 2013 کے شائع ہونے والے جریدے’ کورل ریفس‘ کی تحقیق کہ دوران لی گئی جو ان مچھلیوں کی مخصوص نسل کی پیدایش کی پہلی ریکارڈنگ ہے۔

چیسٹر یونیورسٹی میں تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر سائمن آلیور نے بی بی سی نیوز کو بتایا ’یہ کسی بھی سمندری جانور کی ولادت کا پہلا ریکارڈ ہے۔‘ انھوں نے کہا کے یہ تصویر ان کے کیریئر میں سب سے زیادہ دلچسپ لمحات میں سے ایک ہے۔

ڈاکٹر آلیور نے واقعات دوہراتے ہوئے بتایا کے’ہم سٹینڈرڈ سروے اور مچھلیوں کے مشاہدے میں مصروف تھے۔‘

ان کا کہنا تھا کے ان ہی کی ٹیم کے فوٹو گرافر اتیلا کسزو نے شارک کی تصویر لی اور تیار کرتے ہی جب ان کو دکھائی تو وہ حیرت زدہ رہ گئے۔

امیرکی ریاست میسی چوسٹس کے ووڈس ہول اوشنوگرافک انسٹیٹیوشن کے سینئر سائنسدان ڈاکٹر سائمن تھورولڈ نے بھی اس تصویر کو ایک حیرت انگیز تصویر کے طور پر بیان کیا۔

انھوں نے بی بی سی نیوزکو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے آج تک شارک کی اس مقابلے کی تصویر نہیں دیکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’شاید یہ اس قسم کے واقعے کی پہلی تصویر ہے پر اس بات کی تصدیق کرنا مشکل ہے۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’شارک کے تحفظ کے لحاظ سے یہ تصویر محدود اہمیت رکھتی ہے۔‘

فلپائن میں شارکس پر مطالعہ کرتے ہوئے ڈاکٹر آلیور نے کہا کے اس تصویر سے ثابت ہوتا ہے کہ شارکس کی اس نسل پر مطالعہ کتنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کے اس "علاقے میں کافی شارکس حاملہ ہیں تو ایسا واقعہ پھر بھی ہو سکتا ہے۔‘

اسی بارے میں