وارسا ایئرپورٹ کے کمپیوٹرسسٹم پر ہیکروں کا حملہ

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption اس حملے کے باعث دس پروازیں منسوخ کردی گئیں اور 12 تاخیر کا شکار ہوئیں

پولینڈ کی سرکاری ایئر لائن کے کمپیوٹر سسٹم پر ہیکرز کے حملے کے بعد کچھ پروازوں کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

اتوار کو دارالحکومت وارسا کے اکیسی ایئرپورٹ کے کمپیوٹرز پر ہیکروں نے حملہ کیا تھا۔

اس حملے کے باعث دس پروازیں منسوخ کردی گئیں اور 12 تاخیر کا شکار ہوئیں جس سے 14 سو سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔

تاہم اتوار کی شام تک سروسز بحال ہونا شروع ہو گئی تھیں۔

ایئرپورٹ حکام کی جانب سے ہیکنگ کے حملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

ہیکنگ حملے سے ڈسیلڈورف، ہیمبرگ، کوپن ہیگن اور پولینڈ کے شہروں کو جانے والی پروازیں متاثر ہوئی تھیں تاہم سرکاری ایئرلائن ایل او ٹی کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایئرپورٹ یا فضا میں پرواز کرتے ہوئے جہاز متاثر نہیں ہوئے۔

ایل او ٹی کے ترجمان کا کہنا تھا؛ ‘ہم جدید کمپیوٹر سسٹم استعمال کر رہے ہیں، اس سے انڈسٹری میں دوسروں کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔‘

ہیکنگ حملے میں ملوث افراد کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔

اسی بارے میں