انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50 فیصد افراد فیس بک کے صارف

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption فیس بک کا کہنا ہے کہ اُس کے 65 فیصد صارفین یومیہ بنیادوں پر فیس بک استعمال کرتے ہیں

دنیا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والی تقریبا نصف آبادی فیس بک استعمال کرتی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کا کہنا ہے کہ ایسے صارفین جو کم سے کم ایک ماہ بعد فیس بک استعمال کرتے ہیں، اُن کی تعداد تقریبا ڈیڑھ ارب کے قریب ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 50 فیصد آن لائن افراد مہینے میں ایک بار فیس بک ضرور استعمال کرتی ہے۔

دنیا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد تقریباً تین ارب ہے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ اُس کے 65 فیصد صارفین یومیہ بنیادوں پر فیس بک استعمال کرتے ہیں۔

فیس بک کے صارفین کی تعداد میں اضافے سے کمپنی کی آمدن بھی بڑھ رہی ہے اور آمدن کا زیادہ تر حصہ موبائل ویب سائٹ پر دیے گئے اشتہارات سے حاصل ہوتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں سمارٹ فون استعمال کرنے والے افراد ہر پانچ میں سے ایک منٹ فیس بک پر گزارتے ہیں۔

فیس بک کی آمدن میں اضافے کے باوجود سٹاک مارکیٹ میں فیس بک کے شیئر تین فیصد کم ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کپمنی کے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے شئیر کی قیمت کم ہوئی ہے۔ فیس بک کے مطابق 30 جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں کپمنی کے اخراجات میں 82 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کے سربراہ مارک زیکربرگ کا کہنا ہے کہ ’اخراجات میں اضافہ کمپنی کی نئے منصوبوں، ٹیکساس میں ڈیٹا سنٹر کے قیام کی وجہ سے ہوا تاکہ نیٹ ورک پر دباؤ کم ہو۔‘

فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ویب سائٹ پر تھری ڈی مواد بھی متعارف کروانے کا ارداہ رکھتا ہے۔

اسی بارے میں