آسٹریلیا: نیدرلینڈ کی یونیورسٹی نے سولر کار ریس جیت لی

نیدرلینڈ کی ڈیلفٹ یونیورسٹی کی ٹیم نے آسٹریلیا میں ہونے والی سولر کار یعنی شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی ریس جیت لی ہے۔

یونیورسٹی کی ٹیم نے ایڈیلیڈ میں اختتامی لائن کو سب سے پہلے عبور کیا۔ تین ہزار کلومیٹر طویل فاصلے کی اِس ریس کو مکمل ہونے میں چار روز لگے۔

ریس کا آغاز اتوار کے روز ڈاروِن سے ہوا۔ اِس ریس کا انعقاد ہر دو سال بعد کیا جاتا ہے۔

دنیا بھر سے یونیورسٹیوں اور سکولوں کی تقریباً 50 ٹیموں نے ریس میں حصہ لیا۔ ڈیلفٹ یونیورسٹی سنہ 2013 میں بھی اِس ریس کی فاتح رہی تھی۔

عالمی شمسی توانائی چیلنج کا مقصد یہ شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں پر تحقیق کو فروغ دینا ہے، جو کہ ایک صارفین کی مصنوعات بن سکتی ہے۔

فاتح ٹیم نے اپنی جیت کا جشن ایڈیلیڈ کے شہری مرکز کے فوارے میں چھلانگیں لگا کر منایا۔

نیدرلینڈ سے ہی تعلق رکھنے والی ٹیم دوسرے جبکہ جاپان کی ٹیم تیسرے نمبر پر آئی۔

اسی بارے میں