سب سے بڑا نظام شمسی دریافت

تصویر کے کاپی رائٹ Neil James Cook Uni Hertfordshire

ماہرین فلکیات نے اب تک کا سب سے بڑا نظام شمسی دریافت کیا ہے جس میں ایک سیارہ ہے جو اپنے ستارے کے گرد ایک چکر دس لاکھ سالوں میں مکمل کرتا ہے۔

یہ نظام شمسی ایک ٹریلین کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس کا اپنے ستارے کے گرد چکر پلوٹو کا سورج کے گرد چکر سے 140 گنا زیادہ وسیع ہے۔

نظام شمسی میں نواں سیارہ موجود ہے؟نظام شمسی کے دور افتادہ سیارے کی دریافت

یاد رہے کہ چند سالوں میں چند ہی اس قسم کے وسیع چکر کاٹنے والے سیارے دریافت ہوئے ہیں۔

یہ سیارہ جس کو 2MASS J2126-8140 کا نام دیا گیا ہے مشتری سے 12 سے 15 گنا بڑا ہے۔

آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے ڈاکٹر سائمن مرفی کا کہنا ہے ’ہمیں بڑی حیرت ہوئی یہ جان کر کہ اتنے کم مادے کا سیارہ اپنے ستارے سے اتنا دور ہے۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ یہ اسی طرح وجود میں آیا ہو گا جیسے ہمارے نظام شمسی آیا۔‘

یہ ستارہ اور سیارہ زمین کے آس پاس کے جوان ستاروں کے سروے کے دوران دریافت کیے گئے۔

ڈاکٹر مرفی کا کہنا ہے کہ ہم اندازاً یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ سیارہ ساور ستارہ 10 ملین سے 45 ملین سال قبل وجود میں آئے۔

اسی بارے میں