امریکہ نے ڈائنوسار کے باقیات منگولیا کو لوٹا دیے

تصویر کے کاپی رائٹ

امریکہ نےڈائنوسار کے انڈے اور باقیات منگولیا کو اس وقت واپس کر دیے جب اسے پتا چلا کہ یہ تو سمگل کیے گئے تھے۔

اس ذخیرے میں باکٹروسورس کاڈھانچا، پروٹوسیراٹاپس کے انڈوں کا گھونسلہ اور ٹی ریکس سے تعلق رکھنے والے ایلیورامس کی بہت ہی نایاب کھوپڑی بھی شامل ہے۔

یہ کھوپڑی اس وقت ضبط کی گئی جب اس کی جعلی کاغذات کے ذریعے امریکہ بھیجا جارہا تھا۔ پچھلے پانچ سالوں میں منگولیا کو امریکہ نے 23 دینا سور کی باقیات واپس کی ہیں۔

ان چیزوں میں پسٹکورس کی کھوپڑی اور پروٹوسیراٹاپس کا ڈھانچہ بھی شامل ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption بیلینٹولوجےسٹ بولورٹسیٹیگ نے کہا کہ کہ ایلیورامس کی کھوپڑی 70 کروڑ سال پراناہے
تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption یہ شے امریکہ کے مختلف ریساستوں سے ملیں

امریکہ کے کسٹم کے حکام کا کہنا ہے کہ ایلیورامس کی یہ نایاب کھوپڑی 7 کروڑ سال پرانی ہے اور یہ اس سامان کا حصہ تھی جو ایک فرانسیسی سوداگر ’ای بے‘ پر بیچنے کے لیے لایا تھا۔

2014 میں یہ نیو جرسی نیوارک بھیجے گئے تھے ۔ اس کے کاغذات میں دعوی کیا گیا کہ یہ چیزیں نقلیں ہیں اور فرانس سے لائی گئی ہیں لیکن بعد میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ باقیات منگولیا سے لائے گئے تھے اور اصلی تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption امریکہ میں منگولیا کے سفیر انٹینگرال بلگا نے باقیات کی واپسی کا استقبال کیا

منگولیا کے پاس ڈائنوسار کی باقیات دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption پچھلے پانچ سالوں میں منگولیا کو امریکہ نے 23 دینا سور کےباقیات واپس کر دیے گئے

اسی بارے میں