’فال آؤٹ 4‘ سال کی بہترین ویڈیو گیم قرار

برٹش اکیڈمی آف گیمز ایوارڈز میں فال آؤٹ 4 کو سنہ 2016 کی بہترین گیم قرار دیا گیا ہے۔

برٹش اکیڈمی آف گیمز ایوارڈز میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی امریکی ڈویلپرز بتھیسڈا نے یہ انعام جیتا ہے۔

برطانیہ کے انڈی نے ایوری باڈیز گان ٹو دی ریپچر اینڈ ہر سٹوری نے تین ایواڈز جیتے ہیں۔

لندن میں قائم راک سٹیڈی سٹوڈیوز کو برطانیہ کی بہترین گیم بیٹ مین سیریز ارخم نائیٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ویڈیو گیم ڈوم کے خالق جان کارمیک اور ورلڈ وار ٹو کے سلسلے میں بنائی جانے والی ویڈیو گیم ولفینسٹے کو برٹش اکیڈمی آف گیمز ایوارڈز کی فیلو شپ سے نوازا گیا۔

جان کارمیک اب فیس بک کے ورچوئل ریئلٹی ڈویژن کے لیے کام کرتے ہیں۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا ’اس بات کا بہت امکان ہے کہ ورچوئل ریئلٹی سنہ 2017 میں ہونے والی تقریب میں ایوارڈ جیت لے۔‘

انھوں نے وضاحت کی ’ایوارڈ سے یہ ظاہر ہوتا ہے چیزیں کس جانب جا رہی ہیں۔؟

ان کا مزید کہنا تھا ’اگرچہ گیمز مارکیٹ میں کچھ دیر کے لیے غلبہ حاصل نہیں کرتیں تاہم ان میں دلچسپ چیزیں ہوتی ہیں اور لوگ اس کا ذکر کرتے ہیں۔‘

فال آؤٹ 4 ایک ایکشن فوکسڈ رول پلئینگ گیم ہے اور اسے ایٹمی جنگ کے بعد بوسٹن میں تیار کیا گیا۔

بتھیسڈا گیم سٹوڈیوز کے یورپین مینجنگ ڈائریکٹر سین برینن کا کہنا ہے کہ انھیں ان نتائج کی توقع نہیں تھی۔

انھوں نے یاد کرتے ہوئے کہ فال آؤٹ 4 اب گیمنگ کی سب سے بڑی فرینچاائز بن چکی ہے۔

سین برینن کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو اچھی ویڈیو گیمز بنانے کے لیے ملٹی ملین ڈالر بجٹ کی ضرورت نہیں ہوتی اور آج میں نے اس بات کا بڑا ثبوت دیکھا ہے۔

اسی بارے میں