ونڈوز 10 اپ گریڈ کرنے یا نہ کرنے کے ’واضح اختیارات‘

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس ہفتے سے اپ گریڈ کرنے کے طریقہ کار کو تبدیل کر رہے ہیں

مائیکروسافٹ اپنے صارفین کو ونڈوز 10 اپ ڈیٹ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ’واضح اختیارات‘ دے گا۔

یہ اعلان کئی ماہ تک جاری رہنے والے تنقید کے بعد سامنے آیا ہے اور صارفین کی جانب سے ونڈوز 10 کے خودکار اپ ڈیٹ کے طریقہ کار کو ’دھوکہ دہی‘ قرار دیا گیا تھا۔

حال ہی میں مائیکروسافٹ نے اس امریکی خاتون کو دس ہزار ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرنے کی ہامی بھری ہےجس کا کمپیوٹر ونڈوز 10 کے ایپ ڈیٹ کے بعد قابلِ استعمال نہیں رہا تھا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ٹیری گولڈسٹین کا کہنا تھا کہ ان کے کمپیوٹر کا آپریٹنگ نظام ونڈوز 7 تھا اور خودبخود ان کی اجازت کے بغیر اسے ونڈوز 10 سے اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش ہوئی۔

حالیہ مہینوں میں ونڈوز 10 کا استعمال بڑھانے کے لیے مائیکروسافٹ نے اپنے صافین کو مطلع کیا کہ کیا وہ اسے اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ونڈوز 10 کی اپ ڈیٹ کو ’تجویز کردہ‘ سٹیٹس دیتا ہے، جو عام طور پر سکیورٹی سے متعلقہ اپ ڈیٹس کے لیے محدود ہوتا ہے۔

لیکن جب اس پیغام کی ونڈوز 10 کے صارفین سرخ رنگ کے سرخ ’x‘ بٹن پر کلک کرتے تو اپ گریڈ شروع نہیں ہوتی البتہ وہ بعد میں کسی وقت خودبخود شروع ہوجاتیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Microsoft
Image caption ونڈوز 10 کے صارفین سرخ رنگ کے سرخ ’x‘ بٹن پر کلک کرتے تو اپ گریڈ شروع نہیں ہوتی

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس ہفتے سے یہ طریقہ کار تبدیل کر رہے اور اس نے تسلیم کیا کہ یہ عمل پریشان کن تھا۔

ونڈوز اینڈ ڈیوائیسز گروپ کے ایگزیکٹیو نائب صدر ٹیری میرسن نے ای میل کے ذریعے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ’نئے طریقہ کار میں اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے وضح اختیارات موجود ہوں گے، وقت کا انتخاب کریں، یا بلا معاوضہ پیشکش کو مسترد کر دیں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ”اگر نئے ڈائلاگ میں آپ سرخ x کا انتخاب کرتے ہیں تو وہ ڈائلاگ بند کر دے گا اور کچھ دن بعد دوبارہ یاددہانی کروائے گا۔‘

’ہم اپنے تمام صارفین کو تجویز کرتے ہیں کہ وہ 29 جولائی کو بلامعاوضہ اپ گریڈ کی پیشکش کی مدت ختم ہونے سے پہلے ونڈو10 پراپ گریڈ کر لیں۔‘

خیال رہے کہ دنیا بھر میں 30 کروڑ سے زائد کمپیوٹر اور دیگر آلات پر ونڈوز 10 اپ گریڈ کی جاچکی ہیں یا ان میں ونڈوز 10 استعمال کی جارہی ہیں۔

اسی بارے میں