نیا گوریلا گلاس فون کی سکرین کو ٹوٹنے سے بچائےگا

تصویر کے کاپی رائٹ Corning
Image caption گوریلاگلاس والا مادہ ہی ایپل اور سیم سینگ جیسے تقریبا 70 فیصد سمارٹ فون کے سکرین کے لیے استعمال کیا جاتا ہے

مختلف طرح کے شیشے تیار کرنے والی معروف کمپنی کورننگ کا کہنا ہے کہ اب سیلفی لیتے وقت آپ کے سمارٹ فون کا گرنا اتنا خطرناک نہیں رہے گا۔

کمپنی نے سمارٹ فون کی سکرین میں استعمال ہونے والا شیشہ گوریلاگلاس کا نیکسٹ جنریشن لانچ کیا ہے جو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

گوریلاگلاس والا مادہ ہی ایپل اور سیم سینگ جیسے تقریبا 70 فیصد سمارٹ فونز کے سکرین کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

کروننگ کا کہنا ہے کہ گوریلا گلاس 5 تقریباً ڈیڑھ میٹر کی اونچائی سے گرنے پر بھی 80 فیصد واقعات میں ٹوٹنے سے بچ سکتا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption دنیا بھر میں سمارٹ فون کے متعلق سب سے بڑی شکایت اس کی سکرین کا ٹوٹنا یا کریک ہونا ہے اور بیشتر اوقات میں سکرین کو ہی درست کرانا پڑتا ہے

دنیا بھر میں سمارٹ فون کے متعلق سب سے بڑی شکایت اس کی سکرین کا ٹوٹنا یا کریک ہونا ہے اور بیشتر اوقات میں سکرین کو ہی درست کرانا پڑتا ہے۔

کمپنی نے جو گوریلا 5 تیار کیا ہے اس کا ایک کھردری سطح پر گرا کر تجربہ کیا گيا۔ صحافیوں کی موجودگی میں اس طرح کے ڈمی فونوں کو 6.1 میٹر کی اونچائی سے سینڈ پیر پرگرایا گيا۔

اس عمل کے تحت لیب میں بعض فونز کو 20 بار گرایا گيا تب بھی وہ نہیں ٹوٹے۔ عام طور پر فون کمر یا کندھے کی اونچائی سےگرتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا شیشہ پہلے کے مقابلے میں سکریچیز لگنے یا دیگر وجوہات کے سبب خراب ہونے کے معاملے میں بھی کافی بہتر ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

اس نئے شیشے سے لیس سمارٹ فون آئندہ چند ماہ میں تیار ہوکر بازار میں پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔

کرونگ کمپنی کے نائب صدر جان بینی نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اپنے گاہکوں سے مل کر اس پر کافی دنوں سے کام کر رہے تھے اور واضح طور پر نئی پراڈکٹ میں لوگوں کی کافی دلچسپی ہے۔‘

حالانکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ فون کے ڈیزائن پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ یعنی ڈیزائن کی مناسبت سے بعض ماڈلز کافی پتلے ہوسکتے ہیں اور بعض موٹے اور اس نوعیت سے بعض بہت مضبوط اور بعض کچھ کمزور ہو سکتے ہیں۔

اسی بارے میں