BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
امریکہ 2008
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 29 August, 2008, 00:20 GMT 05:20 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
’مکھیوں کو تیز دماغ بچا لیتا ہے‘
 
مکھیاں
مکھیاں آنے والے خطرے سے خبردار ہو کر فرار کی راہ متعین کر لیتی ہیں
امریکہ میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ عقدہ حل کر لیا ہے کہ مکھیوں کو مارنا اتنا مشکل کیوں ہوتا ہے۔

ماضی میں مکھیوں کی بچنے کی صلاحیت کے بارے میں مختلف توجیہات پیش کی جاتی رہی ہیں۔ تاہم اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مکھیاں اپنے تیز دماغ اور قبل از وقت منصوبہ بندی کی صلاحیت کی وجہ سے بچ جاتی ہیں۔

اس بات کا پتہ انتہائی تیز رفتار پر بہترین ریزولیوشن والی ویڈیوز سے چلا جس نے یہ ثابت کیا کہ کس طرح مکھیاں آنے والے خطرے سے خبردار ہو کر فرار کی راہ متعین کر لیتی ہیں۔

اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مکھیوں کو مارنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ نہ صرف ان کے قریب آہستگی سے جایا جائے بلکہ جہاں وہ بیٹھی ہیں اس مقام سے ذرا آگے نشانہ لگایا جائے۔

کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے اپنے تجربات کے دوران مکھیوں کی متعدد فلمیں بنائیں جس سے یہ پتہ چلا کہ مکھیاں جس مقام پر بھی بیٹھتی ہیں وہاں بیٹھنے سے پہلے ہی کسی حملے کی صورت میں فرار کا راستہ تلاش کر لیتی ہیں۔

سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مکھیاں چاہے خوراک حاصل کر رہی ہوں یا پھر ویسے ہی چل رہی ہوں ان کا ردعمل ہر حالت میں قریباً ایک جتنا تیز ہوتا ہے۔ امریکی سائنسدان پروفیسر مائیکل ڈکنسن کے مطابق اس سے مکھی کی دماغ کی تیزی اور پیچیدگی کا پتہ چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجربات سے یہ بھی واضح ہوا ہے کہ مکھیاں یہ بات بھی جان جاتی ہیں کہ حملے کی صورت میں انہیں کس قدر جسمانی حرکت کی ضرورت ہوگی۔

 
 
اسی بارے میں
کیڑوں جیسی مصنوعی آنکھ
28 April, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد