اندور ٹیسٹ، کوہلی کی شاندار سنچری

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

انڈیا کے شہر اندور میں نیوزی لینڈ اور انڈیا کے مابین تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر انڈیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز سکور کیے تھے۔

پہلے روز کی نمایاں بات ویراٹ کوہلی کی سنچری تھی۔ انھوں نے 191 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے 103 رنز سکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ان کا ساتھ ریہانے دے رہے ہیں جو 79 پر کھیل رہے ہیں۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انڈیا کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب وجے 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کو دوسری کامیابی 60 کے مجموعی سکور پر ملی جب گمبھیر 29 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

نیوزی لینڈ کو تیسری کامیابی 100 کے مجموعی سکور پر ملی۔ پجارا 41 رنز بنا کر سینٹنر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

تین وکٹیں گرنے کے بعد کوہلی اور ریہانے نے مل کر 167 کی شراکت کی ہے۔

یاد رہے کہ انڈیا پہلی دو ٹیسٹ میچ جیت چکا ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں