انڈیا کا وائٹ واش، نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں تین سفر سے شکست

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption نیوزی لینڈ کا کوئی بیٹسمین روی چندرن ایشون کی نپی تلی بولنگ کا مقابلہ نہ کر سکا

انڈیا نے اندور میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 321 رنز سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی ہے۔

انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے کپتان ویراٹ کوہلی اور اجینکا ریحانے کی عمدہ بیٹنگ کے سبب 557 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پہلے دونوں ٹسیٹ میچوں کی طرح نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں کو سپنر روی چندرن ایشون کی بولنگ کا سامنا کرنے میں دشواری کا سامنا رہا۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم انڈیا کے 557 رنز کے جواب میں 299 رنز بنا سکی اور اس طرح انڈیا کو پہلی اننگز میں 258 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

انڈیا نے نیوزی لینڈ کو فالو آن پر مجبور کرنے کی بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور چیتشور پچارا کی عمدہ سنچری کی بدولت دوسری اننگز میں 216 رنز بنا کر میچ میں دوسری بار اننگز ڈیکلیئر کر دی۔

نیوزی لینڈ نے جب دوسری اننگز میں بیٹنگ شروع کی تو اسے 475 رنز کا ٹارگٹ ملا۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 153 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ سپنر روی چندرن ایشون نے ایک بار پھر نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں کو پریشان کیے رکھا اور میچ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کے بیٹسمین پوری سیریز میں انڈین سپنروں کا اعتماد سے مقابلہ نہ کر سکے۔ روی چندر ایشون نے سیریز میں 27 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسرے سپنر اجے جڈیجہ نے 17 وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین اب پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 اکتوبر کو دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں