انڈیا کے معروف بیٹسمین روہت شرما زخمی ہو گئے

روہت شرما تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز نو نومبر سے ہو گا

بھارت کے معروف بیٹسمین روہت شرما زخمی ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے دو میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

روہت شرما کے علاوہ شیکھر دھون اور کے ایل راہل بھی زخمی ہونے کے بعد ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

انڈیا نے پانچویں ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 170 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے انڈیا کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 19 رنز سے شکست دے دی

انڈین ٹیم میں روہت شرما کو شامل کیا گیا جو بھوونیشور کمار کی جگہ لے گے جب کہ آل راؤنڈر ہردیک پانڈے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کر سکتے ہیں۔

روی چند ایشون اور رویندر جڈیجا انگینڈ کے خلاف انڈین ٹیم کے سپن اٹیک کو لیڈ کریں گے۔

روہت شرما کے زخمی ہونے کی وجہ سے گوتھم گھمبیر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز نو نومبر سے ہو گا۔

انڈین ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: ویراٹ کوہلی (کپتان)، گوتھم گھمبیر، چیتیشور پجارا، ، اجنکیا رہانے، وریدیمان ساہا، ہردیک پانڈے، روی چندر ایشون، امیت مشرا، رویندر جڈیجا، ایشانت شرما، محمد شامی، امیش یادو، جےانت یادو اور کرون نائر۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں