راجکوٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کا عمدہ آغاز

معین علی تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption بدھ کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

راجکوٹ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے انڈیا کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے ہیں۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر معین علی اور بین سٹوکس کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 99 اور 19 رنز بنائے تھے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ایلسٹر کک اور حسیب حمید نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بنائے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 124 اور معین علی نے نو چوکوں کی مدد سے 99 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انڈین نژاد انگلش کرکٹر حسیب کے ٹیسٹ کریئر کا آغاز

انڈیا سیریز کے بعد کک کپتانی سے سبکدوش ہو سکتے ہیں؟

میزبان ٹیم کی جانب سے روی چندر ایشون نے دو، امیش یادو اور رویندر جڈیجا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے انڈین نژاد انگلش کرکٹر حسیب حمیدنے اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا۔

بدھ کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں