راجکوٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 163 رنز کی برتری حاصل

کرکٹ تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption وراٹ کوہلی 40 رنز ہی بنا سکے

راجکوٹ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ کو انڈیا کے خلاف 163 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ اس کی تمام وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

سنیچر کو جب میچ کے چوتھے روز کھیل کا اختتام ہوا تو انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے تھے۔

کپتان ایلسٹر کک اور حسیب حمید نے دوسری اننگز میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا ہے۔ آج جب کھیل کا اختتام ہوا تو ایلسٹر کک 46 اور حسیب حمید 62 رنز پر کھیل رہے تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

راجکوٹ ٹیسٹ: انگلینڈ کے 537 رنز کے جواب میں انڈیا کا پراعتماد آغاز

راجکوٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کا عمدہ آغاز

اس سے قبل انڈیا نے سنیچر کے روز 319 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو پوری ٹیم سکور میں 169 رنز کا اضافہ ہی کر سکی اور 488 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح مہمان ٹیم کو اپنی دوسری اننگز میں 49 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

انڈیا کی جانب سے چیتیشور پجارا 124 اور مرلی وجے 126 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ ایشیون نے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں لیگ سپنر عادل رشید چار وکٹیں حاصل کر کے نمایاں بولر رہے۔ ان کے علاوہ ظفر انصاری اور معین علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انڈین کپتان وراٹ کوہلی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 40 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر ہٹ وکٹ آؤٹ ہوگئے۔ امت مشرا صفر، ریحانے 13 اور رویندرا جدیجہ 12 رنز ہی بنا سکے۔

اسی بارے میں