ہوبارٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 80 رنز سے شکست

کرکٹ تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption مہمان ٹیم کی جانب سے کائل ایبٹ نے دوسری اننگز میں چھ اور ربادا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 80 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 161 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

ہوبارٹ ٹیسٹ: آسٹریلیا پر شکست کے سائے منڈلانے لگے

بارش کے باعث ہوبارٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل نہ ہوسکا

پرتھ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا پر فتح

میزبان ٹیم کی جانب سے عثمان خواجہ اور سٹیون سمتھ نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

آسٹریلیا کے بیٹسمین جنوبی افریقہ کے بالروں کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

میزبان ٹیم کی جانب سے عثمان خواجہ نے دوسری اننگز میں نو چوکوں کی مدد سے 64 اور ڈیوڈ وارنر نے چار چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے چھ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے میں پہنچنے میں ناکام رہا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کائل ایبٹ نے دوسری اننگز میں چھ اور ربادا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 326 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور اس طرح اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے سکور 85 کے جواب میں 240 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کاک 106 اور باوما 74 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کے کائل ایبٹ کو میچ کا بتہرین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں