جے للیتا کی موت، چنئی ٹیسٹ دوسرے مقام پر منتقل کرنے پر غور

جے للیت تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption انڈیا کی جنوبی ریاست تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا پیر کی شب چنئی میں 68 برس کی عمر میں چل بسی تھیں

انڈین کرکٹ بورڈ انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان چنئی میں 16 دسمبر سے شروع ہونے والے پانچویں ٹیسٹ میچ کو مقامی رہنما جے للیتا کی موت کے بعد دوسرے مقام پر منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ انڈیا کی جنوبی ریاست تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا پیر کی شب چنئی میں 68 برس کی عمر میں چل بسی تھیں۔

موہالی ٹیسٹ کا پہلا دن انڈیا کے نام

وشاکھاپٹنم ٹیسٹ: انگلینڈ کو 246 رنز سے شکست، انڈیا کو سیریز میں برتری

انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا

انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ چنئی میں 16 سے 20 دسمبر کے درمیان جائے گا۔

انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اجے شرائیک کا کہنا ہے 'ہم چنئی کے لوگوں کے جذبات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں مقامی ایسوسی ایش کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔'

انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جا رہی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ملک کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

راجکوٹ میں انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔

وشاکھاپنٹم میں کھیلے جانے والےدوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 246 رنز سے ہرایا تھا جب کہ موہالی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ بھی انڈیا نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ جمعرات سے ممبئی میں شروع ہو گا۔

اسی بارے میں