ممبئی ٹیسٹ: کوہلی اور وجے کی عمدہ بیٹنگ، انڈیا کو برتری حاصل

کوہلی تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption کوہلی نے 147 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے

ممبئی میں چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کے 400 رنز کے جواب میں انڈیا نے سات وکٹوں کے نقصان پر 451 نز بنا لیے ہیں۔

سنیچر کو میچ کے چوتھے دن انڈیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 146 رنز سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔

٭ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انڈیا کی جانب سے وجے اور کوہلی نے عمدہ بٹنگ کی جس میں وجے 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کوہلی 147 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انڈیا کو پہلی اننگز میں انگلینڈ پر 51 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ اس کی تین وکٹیں باقی ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی، راشد اور روٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption مرلی وجے نے پراعتماد انداز سے بلے بازی کرتے ہوئے 136 رنز بنائے

اس سے قبل ونکھیڈے سٹیڈیم میں انگلش بلے بازوں نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز سے پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو اس کی بقیہ پانچ وکٹیں سکور میں مزید 112 رنز کے اضافے کے بعد گر گئیں۔

چوتھے دن آؤٹ ہونے والے پہلے انگلش بلے باز بین سٹوکس تھے جنھیں 31 رنز کے انفرادی سکور پر ایشون نے آؤٹ کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption جوز بٹلر نے 76 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ آؤٹ ہونے والے آخری انگلش بلے باز تھے

ان کے بعد آنے والے کرس ووکس 11 اور عادل رشید چار رنز ہی بنا سکے تاہم دوسرے اینڈ پر جوز بٹلر جمے رہے اور نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

بٹلر نے 76 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ آؤٹ ہونے والے آخری انگلش بلے باز تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption انڈیا کی جانب سے ایشون ایک بار پھر سب سے کامیاب بولر رہے

انڈیا کی جانب سے ایشون سب سے کامیاب بولر رہہے اور انھوں نے 112 رنز دے کر چھ وکٹیں لیں۔ بقیہ چاروں وکٹیں رویندر جڈیجہ کے حصے میں آئی۔

خیال رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں انڈیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان راج کوٹ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بےنتیجہ رہا تھا جبکہ موہالی اور وشاکھاپٹنم میں انڈیا نے فتح حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں