چنئی ٹیسٹ میں انڈیا کا محتاط آغاز

کرکٹ تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں انڈیا کو تین صفر کی برتری حاصل ہے۔

چنئی میں کھیلے جانے والے پانچوں ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انڈیا نے انگلینڈ کےخلاف پہلی اننگز میں 60 رنز بنا لیے۔

مہمان ٹیم کو میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 417 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

ممبئی ٹیسٹ میں کوہلی کی ڈبل سنچری، انگلینڈ مشکلات کا شکار

انڈیا نے موہالی ٹیسٹ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا

راجکوٹ ٹیسٹ میں پجارا اور مرلی کی سنچریاں

انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر لوکش راہول 30 اور پارتھو پٹیل 28 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

انڈیا کی جانب سے لوکش راہول اور پارتھو پٹیل نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں ناقابلِ شکست 60 رنز بنائے۔

اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 477 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

مہمان ٹیم کی جانب معین علی نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 146 اور جو روٹ نے 10 چوکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے رویندر جڈیجا نے تین، امیش یادو اور ایشانت شرما نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں انڈیا کو تین صفر کی برتری حاصل ہے۔

راجکوٹ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا جب کہ موہالی، وشاکھاپٹنم اور ممبئی میں میں انڈیا نے فتح اپنے نام کی تھی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں