اینڈی مرے تیسری بار بی بی سی سپورٹس پرسنیلٹی آف دی ایئر منتخب

اینڈی مرے
Image caption اینڈی مرے سنہ 2013 اور 2015 میں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں

برطانیہ کے ٹینس سٹار اینڈی مرے کو مسلسل تیسری بار بی بی سی سپورٹس پرسنیلٹی آف دی ایئر کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

اینڈی مرے سنہ 2013 اور 2015 میں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

ابھی میں نے مزید اچھی ٹینس کھیلنی ہے: مرے

اینڈی مرے نے ومبلڈن جیت لیا

اس مقابلے میں اینڈی مرے 2,47,419 ووٹ لے کر پہلے، براؤن لی 1,21,165 ووٹ لے کر دوسرے جب کہ سکیلٹن کو 1,09,197 ووٹ ملے۔

29 سالہ مری کا میامی سے اس ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے کہنا تھا 'یہ سال برطانوی سپورٹس کے لیے بہترین رہا اور مجھے فخر ہے کہ میں بھی اس کا حصہ رہا۔'

برطانوی ٹینس سٹار کا مزید کہنا تھا 'میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے مجھے ووٹ دیا۔'

خیال رہے کہ اینڈی مرے نے فلوریڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا ایوارڈ قبول کیا جہاں وہ سنہ 2017 کے سیزن کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

مرے نے اگست سنہ 2016 کو ریو اولمپیکس میں طلائی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

برطانوی ٹینس سٹار نے دس جولائی سنہ 2016 کو ومبلڈن کے فائنل میں کینیڈا کے میلوس راونک کو ہرا کر دوسری بار ومبلڈن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

اسی بارے میں