’بندوبست‘: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی رہائش کا پلان افشا

تصویر کے کاپی رائٹ AP

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم جو آج کل انڈیا کے دورے پر ہے کو اس وقت پریشانی ہو گئی جب ان کی چنئی میں رہائش کا منصوبہ ایک پبلک کمپیوٹر میں ملا۔

اس منصوبے میں کس کھلاڑی کو کون سا کمرہ ملے گا اور ہوٹل کی ہر منزل پر کتنے گارڈ ہوں گے کی تفصیلات شامل ہیں۔ منصوبے کی تفصیلات انگلینڈ ٹیم کے مداح کو ایک پبلک کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ پر ملا۔ یہ کمپیوٹر چنئی کے ایک ہوٹل کی لابی میں رکھا ہوا ہے۔

اس منصوبے میں سادہ کپڑوں میں ملبوس سکیورٹی اہلکاروں اور ہوٹل کے آس پاس چھتوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق اس دستاویز کا نام 'بندوبست' ہے اور یہ چنئی پولیس کا آپریشنل آرڈر ہے جو چنئی پولیس کے جوائنٹ اسسٹنٹ کمشنر کے نام ہے۔

جب اس دستاویز کے بارے میں ہوٹل کو بتایا گیا تو ایک ملازم نے کہا کہ پولیس اہلکار اکثر اس کمپیوٹر کو استعمال کرتے ہیں۔

انگلینڈ ٹیم کے مداح نے فوری طور پر انگلینڈ ٹیم مینیجمنٹ کو مطلع کیا جنھوں نے مقامی حکام سے اس سلسلے میں بات کی۔

واضی رہے کہ اس سے سیریز سے قبل انگلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش میں تھی جہاں وہ حکام کے سکیورٹی انتظامات سے کافی خوش تھی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں