105 سالہ فرانسیسی سائیکلسٹ کا منفرد ریکارڈ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
فرانس کے 105 سالہ سائکلسٹ رابرٹ مارشاں نے ایک گھنٹے میں ساڑھے 22 کلو میٹر سائیکل چلائی۔

فرانس کے 105 سالہ سائکلسٹ رابرٹ مارشاں نے ایک گھنٹے میں ساڑھے 22 کلو میٹر سائیکل چلا کر 105 برس کے سائیکلسٹوں کی نئی کیٹیگری میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اس سے پہلے رابرٹ مارشاں 100 برس کی عمر کے سائیکلسٹوں کی کیٹیگری میں بھی تقریباً 27 کلو میٹر سائیکل چلانے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ یہ ریکارڈ انھوں نے سنہ 2012 میں بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سائیکل چلاتے ہوئے وہ دس منٹ رہ جانے کا نشان دیکھ نہ سکے ورنہ ان کا ریکارڈ اور بہتر ہوتا۔ 'میری ٹانگیں تکلیف میں نہیں تھی البتہ میرے ہاتھوں میں کچھ درد تھا مگر اس کی وجہ میرا گٹھیا کا مرض ہے۔'

رابرٹ مارشاں نے اس ریس سے پہلے اعتراف کیا تھا کہ شاید وہ اپنا پانچ سال پرانا ریکارڈ نہ توڑ پائیں۔ ’میری صحت اب اتنی اچھی نہیں ہے جتنی دو سال قبل تھی۔ لیکن میں یہاں اب سائکل ریکارڈ بنانے کے لیے نہیں بلکہ اس لیے چلا رہا ہوں تاکہ لوگ یہ دیکھ سکیں کہ آپ اتنی بڑی عمر میں بھی سائیکل چلا سکتے ہیں۔'

مارشاں کو پیرس کے نزدیک ویلو ڈروم میں سائیکلنگ کرتے ہوۓ دیکھنے کے لیے ایک بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے جو ان کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption اس سے پہلے رابرٹ مارشاں 100 برس کی عمر کے سائیکلسٹوں کی کیٹیگری میں بھی تقریباً 27 کلو میٹر سائیکل چلانے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں

26 نومبر 1911 میں پیدا ہونے والے رابرٹ مارشاں نے کہا کہ ان کی لمبی عمر اور صحت کا راز اچھی غذا ہے جس میں وہ بہت سی سبزیاں اور پھل کھاتے ہیں۔ اس کہ علاوہ گوشت کا کم استعمال اور تھوڑی سے کافی پینا ہے۔

دوسری جنگِ عظیم میں قیدی رہنے والے رابرٹ مارشاں سائیکلنگ کے علاوہ باکسنگ اور جمناسٹک کے کھیلوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوانات