یوراج اور رائینا کا پرانے نوٹ سے مقابلہ

رائینا، یوراج اور کوہلی تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption انڈیا نے اپنی ہوم سیریز کے لیے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کیا ہے

انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے انڈین ٹی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا میں دلچسپ باتیں سامنے آئی ہیں۔

وراٹ کوہلی کی کپتانی میں یوراج سنگھ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹ میں واپسی ہوئی ہے جب کہ سریش رائینا اور آشیش نہرا ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بہت سے افراد یوراج، رائینا اور نہرا کی واپسی پر جہاں اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں وہیں بعض اس انتخاب پر پرمزاحیہ باتیں کر رہے ہیں۔

سنیل نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک شخص نے ٹویٹ کیا: 'آشیش نہرا اور یوراج سنگھ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بی سی سی آئی اب بھی 500 اور 1,000 کے پرانے نوٹوں کو قبول کر رہی ہے۔'

دو ماہ قبل انڈیا میں دو سب سے بڑے کرنسی ٹوٹ کو کالعدم قرار دیے گئے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter

وپن چوہدری نامی ایک صارف نے فیس بک پر لکھا: 'جس طرح یوراج کی شادی میں وراٹ کوہلی خوش ہو کر ناچ رہے تھے۔ میں اسی وقت سمجھ گیا تھا کہ یوراج سنگھ کی واپسی ہوگی۔'

JAnbazhagan ہینڈل سے لکھا گیا: 'گھریلو کرکٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کے بعد یوراج سنگھ نے انڈین کرکٹ ٹیم میں واپسی کی ہے۔'

@ ivinay28 نے ٹوئٹر پر لکھا: یہی وہ وقت ہے جس کا میں انتظار کر رہا تھا۔ انڈین سونامی یوراج سنگھ کے لیے راستہ بنائیں۔ ہی از بیک۔'

وش اگروال نے لکھا: 'خاتون خانہ کی قسمت سے آپ کو یہ موقع ملا ہے کہ آپ اپنے ملک اور خود کے لیے لڑیں۔'

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption یوراج کی ٹیم میں واپسی کے بعد براڈ کی یہ تصویر پوسٹ کی گئی ہے

معروف کرکٹ کمینٹیٹر ہرش بھوگلے نے لکھا 'یوراج، رائینا اور آشیش نہرا کے انتخاب میں تجربے، کارکردگی اور فٹنس کو دھیان میں رکھا گیا ہے جس کے لیے مبارکباد۔'

ایک شخص نے بروکن کرکٹ نامی کرکٹ ہینڈل سے ایک تصویر ڈالی ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں