قطر اوپن: جوکووچ نے مرے کو شکست دے دی

جوکووچ اور اینڈی مرے تصویر کے کاپی رائٹ ALLSPORT/Getty Images
Image caption جوکووچ اور اینڈی مرے 36 بار آمنے سامنے ہوئے ہیں

ٹینس کے سٹار کھلاڑی نوواک جوکووچ نے قطر اوپن میں اپنے اعزاز کے دفاع کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی نوواک جوکووچ نے ٹینس کی دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اینڈی مرے کی ملسل 28 فتوحات کے سلسلہ کو توڑ دیا ہے۔

سربیا کے جوکووچ نے برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو قطر اوپن کے فائنل میں 6-3، 5-7 اور 6-4 سے شکست دی۔

جوکووچ نے تقریبا تین گھنٹے کے سخت مقابلے کے بعد فائنل میں کامیابی حاصل کی۔

اس کے بعد دونوں کھلاڑی سال کے پہلے گرانڈ سلیم ٹورنامنٹ کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوں گے جہاں 16 جنوری سے آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے۔

29 سالہ مرے نے شکست کے بعد کہا: مقابلہ سخت تھا تاہم سال کا آغاز اچھا ہوا ہے اور ہم آنے والے چند ہفتوں کے تعلق سے بہت پرامید ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption جوکووچ نے دوحہ میں کامیابی کے ساتھ اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا ہے

دوحہ میں ہونے والے فائنل کے تیسرے سیٹ میں جوکووچ تھکے ہوئے نظر آئے تاہم انھوں نے سخت مقابلہ کیا اور میچ میں واپسی کی۔

انھوں نے کہا: اپنے سب سے بڑے حریف کے خلاف یہاں جیت حاصل کرنا سال کی بہترین ابتدا ہے جو کسی خواب سے کم نہیں۔

آئندہ ہفتے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں بھی جوکووچ دفاعی چیمپیئن ہیں۔ انھوں نے گذشتہ سال مرے کو شکست دے کر چھٹی بار یہ ٹائٹل حاصل کیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption آئندہ ہفتے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں بھی جوکووچ دفاعی چیمپیئن ہیں

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں