فیفا ایوارڈز: بہترین کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے پہلے بہترین فیفا فٹ بال ایوارڈز میں کرسچیانو رونالڈو کو دنیا کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورک میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں 31 سالہ رونالڈو نے لیونل میسی اور گریزمین کو شکست دی۔

یاد رہے کہ ہسپانوی فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کے پرتگالی کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو نے دسمبر میں بیلن ڈی اور ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

بہترین فیفا فٹ بال ایوارڈز میں بہترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز امریکہ کی کارلی لوئڈ کو ملا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption بہترین فیفا فٹ بال ایوارڈز میں بہترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز امریکہ کی کارلی لوئڈ کو ملا

لیسٹر کے کلوڈیو سنیری کو مردوں کے بہترین کوچ کا ایوارڈ ملا جبکہ خواتین کی کوچ کا ایوارڈ سلویا نیڈ کو دیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ چھ سالوں سے بہترین فٹ بال کھلاڑی کو فیفا کے بیلن ڈی اور کےایوارڈ سے نوازا جاتا رہا ہے۔

تاہم گذشتہ سال فیفا نے اس اعزاز سے رشتہ توڑتے ہوئے اپنا ایوارڈ متعارف کرایا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں