کانپور: پہلے ٹی 20 میں انگلینڈ فاتح

کرکٹ تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption انگلینڈ کی جانب سے مورگن نے 51 اور جو روٹ نے 46 رنز بنائے

کانپور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

انگلینڈ نے 148 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کی پانچ رنز سے جیت

مہمان ٹیم کی جانب سے جیسن روئے اور سیم بیلنز نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے مورگن نے 51 اور جو روٹ نے 46 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے یُزویندر سنگھ چہل نے دو اور پرویز رسول نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے انڈیا نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔

انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

جمعرات کو کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو انڈیا کی جانب سے وراٹ کوہلی اور لوکیش راہل نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 34 رنز بنائے۔

انڈیا کے آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں کوہلی نے 29، راہل نے آٹھ، رائینا نے 34، یووراج نے 12 اور منیش پانڈے نے تین رنز بنائے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے دو، کرس جارڈن، بین سٹوکس اور پلنکٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے دو، کرس جارڈن، بین سٹوکس اور پلنکٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں انڈیا نے کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں