بابر اعظم پہلی بار دس بہترین بلے بازوں میں شامل

بابر اعظم تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پانچویں ایک روزہ میچ میں سنچری سکور کی تھی

پاکستان کے نوجوان بلے باز بابر اعظم پہلی بار آئی سی سی کے ون ڈے بیٹسمینوں کی درجہ بندی میں دسویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ کوئی بھی پاکستانی ابتدائی دس بولروں میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

جمعے کو آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 733 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

کپتان اظہر علی پر سلو اوور ریٹ کے باعث ایک میچ کی پابندی اور جرمانہ

’مگر ہمیں کپتان بدلنا ہے‘

اس درجہ بندی میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 880 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز 861 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ انڈیا کی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی 852 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے کرکٹ میں ٹیموں کی درجہ بندی میں آسٹریلیا 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقہ 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انڈیا کی ٹیم 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ایک روزہ میچوں میں کھلاڑیوں کی رینکنگ کچھ یوں ہے۔

نمبر شمار بیسٹمین پوائنٹس
1 ڈیوڈ وارنر 880
2 اے بی ڈویلیئرز 861
3 ویراٹ کوہلی 852
4 کوئنٹن ڈی کاک 779
5 کین ویلیم سن 770
6 جو روٹ 753
7 ہاشم آملہ 748
8 سٹیون سمتھ 740
9 مارٹن گپٹل 735
10 بابر اعظم 733

آئی سی سی ون ڈے ٹیموں کی درجہ بندی:

نمبر شمار ٹیم پوائنٹس
1 آسٹریلیا 120
2 جنوبی افریقہ 116
3 انڈیا 112
4 نیوزی لینڈ 111
5 انگلینڈ 107
6 سری لنکا 101
7 بنگلہ دیش 91
8 پاکستان 89
9 ویسٹ انڈیر 87
10 افغانستان 52

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں