جب شہد کی مکھیوں کی وجہ سے کرکٹ میچ رک گیا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption بالآخر شہد کی مکھیاں پکڑنے والوں کو بلوایا گیا

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جوہانسبرگ میں کھیلا جانے والا کھیل اس وقت روکنا پڑا جب میدان میں شہد کی مکھیوں نے ڈیرہ ڈال لیا۔

تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران کھیل کو بیچ میں ہی روکنا پڑا۔

اس سے پہلے کھیل دو مرتبہ تعطل کا شکار ہوا جب شہد کی مکھیوں کی غول کے آنے کی وجہ سے کھلاڑی زمین پر لیٹ گئے۔

پھر 27ویں اوور میں کھیل مکمل طور پر روکنا پڑاآ اس وقت سری لنکا 117 رنز پر کھیل رہا تھا اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ تھے۔

میدان کے عملے نے آگ بجھانے والے آلات ک مدد سے مکھیوں کو بھگانے کی کوشش بھی کی لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی۔

بالآخر شہد کی مکھیاں پکڑنے والوں کو بلوایا گیا۔

مکھیوں کو بھگانے کے بعد ایک گھنٹے کے بعد میچ دوبارہ شروع کیا گیا جو جنوبی افریقہ نے سات وکٹوں سے جیت لیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption دو مرتبہ شہد کی مکھیوں کی غول کے آنے کی وجہ سے کھلاڑی زمین پر لیٹ گئے

متعلقہ عنوانات